23مارچ یوم پاکستان ایک نئے عزم وجوش و جذبے کیساتھ منایاجارہاہے ، ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغاشکیل احمددرانی

منگل 21 مارچ 2017 21:59

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغاشکیل احمددرانی نے کہاہے کہ 23مارچ یوم پاکستان ایک نئے عزم وجوش و جذبے کے ساتھ منایاجارہاہے ۔بلوچستان میں سبز ہلالی پرچم ہر شہر قصبہ اور دیہات میں لہرا یا جارہاہے ۔تیئس مارچ یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے اسی دن مملکت خداد کا خواب دیکھا گیا تھا یوم پاکستان کے موقع پر ہم سب کو مل کر اس بات کا عہد کرنا چاہئے کہ ملک کی تعمیر و ترقی اور اس میں تعلیم کو عام کرنے کے لئے کردار ادا کریں مین حیث القوم سب کو ملکر کردار ادا کرنا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوںنے پارٹی ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سردار عزیز محمد عمرانی و دیگر بھی موجود تھے ۔ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے کہاکہ یوم پاکستان 23مارچ کا دن جب آتا ہے تو ہمیں دنیاء کے نقشے پر مملکت پاکستان بھی منظر عام پر آتا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان ایک جمہوری اور اسلامی ملک ہے جس میں تمام قوموں کے حقوق کا خیال رکھا جاتا ہے اور سب کو یہاں اظہار رائے کا حق بھی حاصل ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح خضدار میں بھی یوم پاکستان جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہاہے ملک کا مستقبل روشن و تابناک ہے ہمیں تعلیمی اور علمی معاملے پر ترقی کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں