عوام امن مانگتی تھی نیشنل پارٹی کی حکومت نے عوام کو امن کے ساتھ خوشحالی اور ترقی بھی دی‘ہم موسمی سیاست نہیں کرتے ‘ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے‘ترقیاتی اسکیمات عوام پر احسان نہیں ان کا حق ہے ‘بلا امتیاز عوام کی خدمت کا تہہ کر رکھا ہے

صوبائی وزیر زراعت و خزانہ سردار محمد اسلم بزنجو کا تقریبات سے خطاب

بدھ 22 مارچ 2017 22:36

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) صوبائی وزیر زراعت و خزانہ سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا ہے عوام امن مانگتی تھی نیشنل پارٹی کی حکومت نے عوام کو امن کے ساتھ ساتھ خوشحالی اور ترقی بھی دے دی ،ہم موسمی سیاست نہیں کرتے ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہیں ،ترقیاتی اسکیمات عوام پر احسان نہیں یہ ان کا حق ہے ہم نے بلا امتیاز عوام کی خدمت کا تہہ کر رکھا ہے اسے پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ،مردم شماری ایک قومی مسئلہ ہے عوام بلا رنگ و نسل ،سیاسی تعلقات کو بالائے طاق رکھ کر اس میں اپنی لوگوں کے اندراج کروادیں ،سی پیک بلوچستان میں ترقی کا پہیہ ہے اور یہ ہمارے علاقوں سے گزر کر جاتی ہے عوام اس سے بھر پور فائدہ اٹھائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیروز اباد کے مختلف علاقوں کلی زہری ،کلی گرگناڑی ،کلی سلی زئی ،کلی عیسانی اور دیگر مقامات پر شمولیتی تقریبات میں مہمان خاص کی حیثیت سے خطاب کے دوران کیا تقریبات سے مئیر میونسپل کارپوریشن خضدار میر عبدالرحیم کرد ،وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار عبدالحمید ایڈووکیٹ ،مرکزی رہنما حاجی احمد نواز بلوچ ،میر اشرف علی مینگل ،عبید اللہ گنگو ،عبدالواہاب غلامانی ،ناصر کمال ،محمد اکرم بلوچ ،منیر احمد بلوچ ،ماسٹر فدا بلوچ ،محمد ابراہیم کرد ،حافظ محمد،قاری عبدالرحمن مردوئی ،اور دیگر نے خطاب کیا قبل ازیں سینکڑوں لوگوں نے سردار محمد اسلم بزنجو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا صوبائی وزیر زراعت و خزانہ سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا کہ ہم انتخابات کے وقت عوام سے یہ وعدہ کیا تھا کہ علاقے کو امن کو گہوراہ بنا کر انہیں پر سکون ماحول فراہم کرئینگے ہم نے خضدار سمیت بلوچستان میں امن قائم کر کے اپنا وعدہ پورا کر دیا اور ساتھ ہی ساتھ عوام کو خوشحالی و ترقی بھی دے دی ترقی کا یہ عمل اس وقت تک جاری رہے گی جب تک عوام نیشنل پارٹی کو ووٹ دیکر اقتدار تک پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہامن کے ساتھ عوام کو ترقیاتی اسکیمات جن میں شہروں کی تمام سڑکوں کی تعمیر و مرمت ،ہسپتالوں اور اسکولوں کی اپ گریڈیشن اعلیٰ تعلیمی اداروں کا قیام نیشنل پارٹی کی عوام دوست کاوشوں میں سے چند ایک ہیں اس لیے ہم عوام سے کہنا چاہتے ہیں کہ ہماری کارکردگی عملی ہے ہم نے کبھی موسمی سیاست نہیں کہ ہر مشکل صورتحال میں اپنے عوام کے درمیان میں رہے ہیں دکھ درد تکلیف کو بانٹ کر ان کی خدمت کی ہیں اور آج بھی ہماری سیاست اپنے لوگوں کی خدمت کے لئے ہیں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مردم شماری ایک قومی فریضہ ہے اس میں بہتر انداز میں حصہ لیکر اپنے لوگوں کو اندراج کروانا ہماری قومی زمہ داری ہیں اس زمہ داری کو ہم سیاست سے بالائے طاق رکھ کر انجام دیں تھا کہ اپنے آنے والے نسلوں کی مستقبل کو محفوظ بنا سکیں اگر اس میں ہم نے کھوتائی کی تو اس کا نقصان نا قابل تلافی ہو گا سی پیک کے حوالے سے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بیسمہ نال تا خضدار قومی شاہراہ پر تعمیراتی کام جلد شروع ہو گا اس شاہراہ کی تعمیر سے نال ،فیروزآباد ،خضدار میں معاشی تبدیلی آئے گی لہذا عوام سی پیک سے بھی فائدہ اٹھانے کے لئے حکمت طے کریںانہوں نے کہا کہ ہم یہاں ووٹ مانگنے نہیں بلکہ یہ پوچھنے آئے ہیں کہ فیروزآباد کے لوگوں کے مسائل کیا ہیں تھا کہ ہم اپنے فنڈز میں ان کے لئے مزید اسکیمات ترتیب دیکر ان کی خوشحالی کے لئے کوششیں کریں ہم دعویٰ تو نہیں کرتے مگر یہ ضرور سوچھتے ہیں کہ کسی ممکنہ طریقے سے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں