سیاست میں روایات اور ایک دوسرے کے ساتھ اچھا برتائو ہی علاقہ عوام کی مفاد میں ہے ‘ سیاست اور جمہوریت رسہ کشی او ر عدم برداشت کا متحمل ہو نہیں سکتا ہے‘ ہم روزِ اول سے عوام کے مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے جدوجہد کرتے رہے ہیں

ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 22 مارچ 2017 22:36

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے کہاہے کہ سیاست میں روایات اور ایک دوسرے کے ساتھ اچھا برتائو ہی علاقہ عوام کی مفاد میں ہے ۔ سیاست اور جمہوریت رسہ کشی او رعدم برداشت کا متحمل ہو نہیں سکتا ہے ۔ ہم روزِ اول سے ہی عوام کے مسائل اور مشکلات کے حل کے لئے جدوجہد کرتے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے خضدا ر پریس کلب آمد کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوںنے نومنتخب کابینہ کو مبارک باد بھی پیش کی ۔ اس موقع پر پریس کلب کے عہدیداران و ممبران کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں سردار عزیز محمد عمرانی ،میر جمعہ خان شکرانی ،میر سعیداحمد زہری ،رئیس جاوید سوز مینگل،میر اورنگزیب زہری ،ودیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغاشکیل احمددرانی نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے دور ِ حکومت میں عوام کے مسائل بتدریج حل ہورہے ہیں اور انشاء اللہ عوام مذید تبدیلی بھی محسوس کریں گے ۔

خضدار پریس کلب کے انتخابات جمہوری انداز میں ہوئے جو خوش آئندہ ہیں صحافیوں کا معاشرے میں اچھارول ہے چاہئے یہ کہ وہ پورے علاقے کی یکساں انداز میں ترجمانی کرتے ہوئے عوام کے مسائل و مشکلات کو اجاگر کریں ۔ صحافیوں کے جتنے مسائل ہیں انہیں حل کئے جائیں گے ۔انہوںنے خضدار کے دو صحافیوں کے بچوں کو ملازمتیں بھی دینے اور خضدار پریس کلب کو ایک لاکھ روپے فراہم کرنے کا بھی اعلان کردیا ۔

ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے کہاکہ عوام کے سائل ومشکلات کے حل کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ تعلیم صحت ، مواصلات اور دیگر بنیادی ضرورتوں کو پوری کرناموجودہ حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہیں جن کے لئے روز ِ اول سے کوششیں کئے جارہے ہیں اور انشاء اللہ یہ اقدامات آئندہ بھی جاری و ساری رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں