23مارچ یوم پاکستان ایک نئے عزم وجوش و جذبے کے ساتھ منایاجارہاہے‘آغاشکیل احمددرانی

بدھ 22 مارچ 2017 22:49

خضدار۔22مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغاشکیل احمددرانی نے کہاہے کہ 23مارچ یوم پاکستان ایک نئے عزم وجوش و جذبے کے ساتھ منایاجارہاہے۔بلوچستان میں سبز ہلالی پرچم ہر شہر قصبہ اور دیہات میں لہرا یا جارہاہے۔تیئس مارچ یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے۔ یوم پاکستان کے موقع پر ہم سب کو مل کر اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ ملک کی تعمیر و ترقی اور اس میں تعلیم کو عام کرنے کے لئے کردار ادا کریں، من حیث القوم سب کو مل کر کردار ادا کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماسردار عزیز محمد عمرانی و دیگر بھی موجود تھے۔ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے کہاکہ یوم پاکستان 23مارچ کا دن جب آتا ہے تو ہمیں دنیا کے نقشے پر مملکت پاکستان بھی منظر عام پر آتا ہے۔ پاکستان ایک جمہوری اور اسلامی ملک ہے جس میں تمام قوموں کے حقوق کا خیال رکھا جاتا ہے اور سب کو یہاں اظہار رائے کا حق بھی حاصل ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح خضدار میں بھی یوم پاکستان جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہاہے۔ ملک کا مستقبل روشن و تابناک ہے ہمیں تعلیمی اور علمی معاملے پر ترقی کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں