پاکستان قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے بر صغیر کے مسلمانوں نے اس ملک کے حصول کے لئے بیش و بہا قربانیاں دیں، محمد عالم جتک

جمعہ 24 مارچ 2017 22:35

خضدار۔24مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) یوم پاکستان کی مناسبت سے بلوچستان ریذیڈیشنل کالج خضدار میں تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں بی آرسی کے اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر بی آرسی کے طلبہ نے یوم پاکستان کی مناسبت سے مختلف ٹیبلو شو پیش اور تقاریربھی کیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی بی آرسی خضدار کے پرنسل محمد عالم جتک تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے بر صغیر کے مسلمانوں نے اس ملک کے حصول کے لئے بیش و بہا قربانی دی،اس وطن کی تعمیرو ترقی ہماری ذمہ داری ہے کیونکہ پاکستان اب دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے صفوں میں شامل ہونے جارہا ہے ۔چیں پاکستان اقتصادی راہداری کی وجہ سے دشمنوں کی نظریں ہماری قوم و ملک پر ہیں وہ ہماری یکجہتی اور سلامتی کو خطرات سے دوچار کرنا چاہتے ہیں ہمیں قومی یکجہتی کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ اتحاد و اتفاق سے خطرات کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ خاص کر تعلیم سے وابستہ افراد پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ علم و ہنر کے حصول میں کمال حاصل کرکے اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ کسی بھی مملکت کی بقا تعمیر و ترقی سے وہاں کے باشندوں کی عزت وابستہ ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں