عدالتی نظام کے وقار کو بلند کرنے ، انصاف کی بالا دستی کیلئے لازمی ہے بار ،بینچ مل کر شہریوں کو بر وقت انصاف دلانے کے اقدامات کییجائیں،چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد نور مسکانزئی کا تقریب سے خطاب
ہفتہ 15 اپریل 2017 22:57
(جاری ہے)
وہ ہفتہ کو ڈسٹرکٹ بار و عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر قاضی نذیر احمد ایڈووکیٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا قبل ازیں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی نے خضدار میں ججز اور عدالتی عملے کے لیئے نئی تعمیر ہونے والی بنگلوز کا افتتاح کیااس موقع پر اس موقع پر جسٹس نعیم اختر افغان ،جسٹس ہاشم کاکڑ ،صوبائی وزیر زراعت و خزانہ سردار محمد اسلم بزنجو ،رجسٹرار بلوچستان ہائی کورٹ روزی خان بڑیچ ،انسپیکشن جج منور شاہوانی ،کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی ، وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار ریٹائرڈ بر گیڈیئر محمد امین ،چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار آغا شکیل احمد درانی ،میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد ،ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ ،ڈی آئی جی پولیس احسان منظور ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج خضدارعمران صدیق سمیت دیگر بھی موجود تھے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ انصاف کے فراہمی کے بغیر معاشرہ کی ترقی ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ مقدمات میں تاخیر سے عدالتی نظام کا ساکھ متا اثر ہو سکتا ہے اس لیئے یہ کوشش ہو نی چاہیئے کہ در خواست گزار کو بروقت انصاف کی فراہمی میں کم سے کم وقت صرف ہو ،سہولیات کی عدم فراہمی کو کبھی اپنے فیصلوں پر مسلط نہ ہونے دیں ، بار اور بینج ملکر ہی عوام کو انصاف فراہم کر سکتے ہیں مملکت کے شہریوں کو بلا غرض انصاف فراہم کرنا ہماری بنیادی زمہ داریوں میں شامل ہیں جس معاشرے میں انصاف کی اہمیت کو اولیت حاصل نہ ہو اس معاشرے میں جرائم پیشہ عناصرصرائیت کر جاتے ہیں انصاف کی فراہمی میں تاخیر کرنا بھی نا انصافیہے اور اتنی جلدی بھی فیصلہ نہ دی جائے کہ جس سے نا انصافی کا خدشہ پیدا ہو جائے اس لئے ضروری ہے کہ شہریوں کو بروقت انصاف فراہم کیا جائے ملزم سے مجرم جیسا سلوک بھی نا انصافی کے زمرے میں آتا ہے کیونکہ انسان کو دفاع کا حق تو اللہ نے دیا ہے ہمارے ملکی قوانین بھی انہیں دفاع کا حق دیتے ہیں چیف جسٹس نے سینٹرل جیل خضدار کا بھی معائنہ کیا جہاں پر انہوں نے قیدیوں سے ملاقات کی ان کے مسائل سنے انہوں نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ قیدیوں کے ساتھ مناسب برتائو اختیار کی جائے انہیں معاشرہ کا کار آمد شہری بنانے کے لیئے بھی اقدامات کریں قیدیوں کو ہنر مند بنانے کے لیئے بھی اقدامات کیئے جائیں تاکہ وہ جیل سے سزا مکمل کرنے کے بعد اپنے خاندان کی بہتر کفالت کر سکیں چیف جسٹس نے شہر کا بھی دورہ کیا انہوں نے صفائی ،سڑکوں کی صورت حال اور سیکورٹی کا بھی جائزہ لیا بعد ازاں انہوں نے بلوچستان ریزیڈینشل کالج خضدار کا بھی دورہ کیا کلاسوں کا معائنہ کیا بچوں سے سوالات بھی کیئے ادارے کے پرنسپل حاجی محمد عالم جتک نے ادارے کی سرگرمیوں اور مسائل بھی آگاہ کیا دریں اثناء چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ قلات کا بھی دورہ کیا اور جج صاحبان و بار کے اراکین سے بھی ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ شہریوں کو بر وقت انصاف کی فراہمی میں ہر ممکن اقدامات کیئے جائیں انہوں نے کہا کہ بار اور بینچ کے قریبی روابط سے انصاف کی فراہمی میں آسانی ہوتی ہے اور مقدمات کی سماعت میں بھی حائل مشکلات دور ہوتی ہیں ۔
خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں
زہری ،نوجوان کا خود پر چاقو سے وار، شدید ضربیں لگنے سے جاں بحق ہوگیا
خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
خضدار ارباب کمپلیکس کے عقب میں واقع کباڑی مارکیٹ میں اچانک آگ لگ گئی
ضمنی الیکشن کیلئے 100پولنگ سٹیشنزقائم کئے گئے ،93جوائنٹ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے
سرداراخترمینگل نے مطالبات تسلیم ہونے پر دھرنا ختم کردیا
عوام ووٹ کی پرچی سے برسوں کی غلامی کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ کر سرداریت سے آزادی حاصل کریں، میر شفیق ..
sخضدار کسٹم کا سمگلنگ کی روک تھام کے لئے مختلف کارروائیاں
ہمارا قصور صرف یہ ہے کہ ہم بلوچ لاپتہ افراد کے لئے آواز اٹھارہے ہیں ،سردار اختر مینگل
خضدار کے علاقے میں تیز رفتار کوچ الٹنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 21 زخمی
نوابزادہ شہید سکندر زہری نے پھول جیسی جوانی کو ہمارے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے قربان کردیا ،میر عبدالرحمن ..
غلامی سے نجات ہی دور حاضر کا سب سے بڑ انقلاب ہے،میر شفیق الرحمان مینگل
۳شہداء زہری کی گیارہویں برسی کو ملک بھر کی طرح خضدار اور بلوچستان بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا ..
خضدار سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری