بلوچستان کے طلباء و طالبات ذہنی صلاحیتوں کے حوالے سے کسی سے پیچھے نہیں ہیں، بریگیڈیئر ریٹائرڈمحمد امین

اتوار 16 اپریل 2017 21:30

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2017ء) بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے وائس چانسلر بریگیڈیئر ریٹائرڈمحمد امین نے کہا ہے کہ بلوچستان کے طلباء و طالبات ذہنی صلاحیتوں کے حوالے سے کسی سے پیچھے نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اساتذہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں اور قومی جزبے کے تحت اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتے کے روز ڈویژنل پبلک اسکول گرلز کیمپس کے نجی دورے کے موقع پر اسٹاف سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔برگیڈیئر ریٹائرڈ محمد امین نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ بلوچستان میں بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔بلوچستان میں پسماندگی کی اصل وجہ علم کی کمی ہے اگر اساتذہ اور والدین بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت دیںبلوچستان کے نوجوان نہ صرف اپنے صوبے بلکہ ملکی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بچے ذہین ہیں وہ ذہنی صلاحیتوں کے حوالے سے کسی سے پیچھے نہیں صرف ان کی ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے اور انہیں علم کی روشنی سے منور کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تعلیم یافتہ طبقے کو اپنے اپنے علاقوں میں اسکولوں کی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہیئے اور اساتذہ و بچوں کی حو صلہ افزائی کرنی چاہیئے ۔ان کی خواہش ہے کہ خضدار میں سرکاری و نجی اسکولوں کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لیئے اجتماعی طورپر کوششیں کی جائیں۔

قبل ازیں اسکول کے وائس پرنسپل محترمہ ہُما رئیسانی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈویژنل پبلک اسکول میں بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیئے خصوصی طور پر توجہ دی جارہی ہے اور تدریس کے جدید طریقہ کار پر عمل کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی معیار کی بہتری پر بھی خصوصی طور پرتوجہ دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ کمشنر قلات ڈویژن جناب محمد ہاشم غلزئی اور ڈپٹی کمشنر خضدار حاجی سہیل الرحمان بلوچ ڈی پی سی کے معاملات میں ذتی طور پر دلچسپی لے رہے ہیں جس پر وہ ان کے مشکور ہیں۔اس موقع پر وائس چانسلر برگیڈیئر محمد امین نے اسکول اسٹاف کے لیئے دس ہزارروپے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں