بلوچستان میں ترقی کا عمل شروع ہو چکا ہے، سی پیک کی تکمیل سے بلوچستان کے عوام سب سے زیادہ مستفیدہوں گے، آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم کا شہدائے زہری کی مناسبت سے منعقدہ تعزیتی جلسہ سے خطاب

اتوار 16 اپریل 2017 22:50

خضدار۔16اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2017ء) آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم نے شہدائے زہری کے چوتھی برسی کی مناسبت سے منعقدہ تعزیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان میں بلوچستان کے عوام کا لہو شامل ہے یہاں کے قبائل نے قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ مل کر قیام پاکستان کے لئے جدو جہدکی اور آج بھی بلوچ قبائل دفاع پاکستان کا فریضہ ادا کر رہے ہیں چند سال قبل ملک کے اندر اور باہر کے دشمنوں کو یہ احساس ہوا کہ پاکستان اور بلوچستان ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں تو انہوں نے بلوچ نوجوانوں کو ورغلا نا شروع کیا ان نوجوانوں کے ہاتھوں سے قلم وکتاب چھین کر کلاشنکوف تھمادی۔

ملک دشمن عناصر نے افواج پاکستان پولیس لیویز کو نشانہ بنایا مگر انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان نہتے لوگوں پر وار کرنا شروع کیا جو یہاں ملک و ملت کی بات کرتے تھے مگر ہر سوں انہیں نا کامی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ محب وطن بلوچوں نے افواج کے ساتھ ملکر ایسے تمام دشمنوں کو نیست و نابود کیا جوچند ٹکوں کی خاطر دشمن ملک کا ایجنٹ بن کر ہمارے لوگوں کو نشانہ بناتے تھے انہوں نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ جب پیش کیا گیا تو ہم پر تنز کیا جانے لگا مگر آج سی پیک کے کامیابی کی سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ 100 کے قریب ممالک جن میں روس اور ایران بھی شامل ہیں سی پیک کا حصہ بننا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان میں امن آنے کا سب سے بڑا سہرا یہاں کے بلوچ قبائل کو جاتا ہے یہاں کے بلوچ عوام کو جاہتا ہے کیونکہ انہوں نے حب الوطنی کی مثال قائم کر کے اپنی جانوں کا نظرانہ دے کر اس ملک کا دفاع کیاہے جس ملک کے عوام امن کے لئے اپنے افواج کے شانہ بشانہ ہوں اس ملک میں امن کو کوئی خراب نہیں کر سکتا میں عوام سے اپیل کروں گا کہ وہ ایسے عناصر کے باتوں میں ہر گز نہ آئیں جو آپ کے بچوں کے ہاتھوں سے قلم و کتاب چھین کر انہیں پہاڑوں پر جانے کی ترغیب دیتے ہیں اور خود اپنے بچوں کو بیرون ملک تعلیم دلواتے ہیں ہم نے بلوچ عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن قائم کر دیا اب ترقی کا عمل شروع ہو چکا ہے سی پیک کی تکمیل سے بلوچستان کے عوام سب سے زیادہ مستفیدہوں گے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں