ہتھیار کے زور پر اپنا نظریہ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی، غلط نعرہ لگا کر ہمارے نوجوانوں کو ورغلایا گیا، صوبائی وزیر زراعت و خزانہ سردار محمد اسلم بزنجو کا شہدائے زہری کی چوتھی برسی کے موقع پر تعزیتی جلسہ سے خطاب

اتوار 16 اپریل 2017 22:50

خضدار۔16اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2017ء) صوبائی وزیر زراعت و خزانہ سردار محمد اسلم بزنجو نے شہدائے زہری کے چوتھی برسی کے موقع پر تعزیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں دو طبقات کی جنگ ہے یہ جنگ اب اپنے اختتام کی جانب رواں دواں ہے۔

(جاری ہے)

ایک طبقہ وہ ہے جو بلوچ نوجوانوں کے ہاتھوں سے قلم کتاب چھین کر ان کے ہاتھوں میں کلاشنکوف دینا چاہتا ہے جبکہ دوسرا طبقہ ہم ہیں جو امن شانتی اور تعلیم کی بات کرتے ہیں، یہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی ہے۔

ہتھیار کے زور پر اپنا نظریہ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی غلط نعرہ لگا کر ہمارے نوجوانوں کو ورغلایا گیا۔ ہمارے بچوں کو ورغلا کر پہاڑوں کی جانب لے جانے والوں کے اپنے بچے لندن اور سوئیٹزرلینڈ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں۔ بلوچستان کی موجودہ شورش کا آغاز خضدار سے ہوا آج بلوچستان کا سب سے امن والا علاقہ بھی خضدار ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں