وزیراعلیٰ بلوچستان سے خضدارپر یس کلب کے وفد کی ملاقات

نواب ثناء اللہ خان زہری کی صحافیوںکی فلا ح وبہبود اورمسائل حل کرنے کی یقین دہانی

پیر 17 اپریل 2017 17:50

وزیراعلیٰ بلوچستان سے خضدارپر یس کلب کے وفد کی ملاقات
خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے خضدارپر یس کلب کے صدر عبداللہ شاہوانی کی قیادت میں صحافیوں کے وفد کی ملاقات۔ وفد میں خضدار پریس کلب کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری میر عبدالقادر قلندرانی ، نائب صدر میر علی شیر ناز براہوئی ، فنانس سیکریٹری محمد خان ساسولی، کوارڈنیٹر سیکریٹری خورشید بلوچ شامل تھا۔

(جاری ہے)

خضدار پریس کلب کے صدر عبداللہ شاہوانی و دیگر عہدیداروں نے خضدار پریس کلب آنے کی دعوت دی ۔اورصحافیوں کے مسائل ان کے سامنے بیان کئے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے صحافیوں کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہاکہ وہ بہت جلد خضدار کا تفصیلی دورہ کریں گے اور پریس کلب بھی آئیں گے ۔ہماری حکومت نے پہلی بار صحافیوں کے لئے 20کرورڑ روپے سالانہ گرانٹ کا اعلان کیا ہے ۔ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لئے صوبائی حکومت خصوصی اقدامات کریگی۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں