حصول علم کے بغیر ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل ممکن نہیں ، جسٹس محمد نور مسکانزئی

پیر 17 اپریل 2017 22:42

خضدار۔17اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2017ء)چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد نور مسکانزئی نے کہا ہے کہ علم کے ذریعے ہم ملک و قوم کی بہتر انداز میں خدمت کرسکتے ہیں طلباء اپنی پوری توجہ علم پر مرکوز کریں۔حصول علم کے بغیر ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل ممکن نہیں ہماری توقعات کا مرکز نوجوان نسل ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی آر سی خضدار کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے مختلف کلاسوں کا معائنہ کیا اور طلباء سے ان کے مسائل دریافت کئے اور اسباق بارے پرنسپل بی آر سی خضدار حاجی محمد عالم جتک نے بریفنگ میں بتایا کہ بی آر سی خضدار میں بلوچستان کے مختلف شہروں سے 450طلباء تعلیم کے زیور سے آراستہ ہورہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت و خزانہ سردار محمد اسلم بزنجو ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے چیئرمین آغا شکیل احمد درانی میئر میونسپل کارپوریشن خضدار میر عبدالرحیم کردنے مشترکہ طور پر دس غریب بچوں کے تعلیمی اخراجات اپنے ذمے اٹھانے کا اعلان کیا ۔

اس موقع پر رجسٹرار بلوچستان ہائی کورٹ روزی خان بڑیچ صوبائی وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے چیئرمیں آغا شکیل احمد درانی میئر میونسپل کارپوریشن جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ جسٹس نعیم افغان انسپکشن جج ملک منور احمد شاہوانی کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی ڈی آئی جی پولیس قلات رینج احسان منظور ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے چیئرمین آغا شکیل احمد درانی میئر میونسپل کارپوریشن خضدار میر عبدالرحیم کرد ڈسٹرکٹ وائس چئرمین عبدالحمید ایدوکیٹ اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستا ن خضدار سلطان احمد شاہوانی چیف انجینئرسی اینڈ ڈبلیو احمد خان مینگل ایکسین بی اینڈ آر خضدار سجاد احمد چھٹہ ایکسئن کیسکو خضدار سیف اللہ جاموٹ ودیگر محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔

چیف جسٹس ہائی کورٹ بلوچستان جسٹس محمد نور مسکانزئی نے کہا کہ علم کے ذریعے ہم ملک و قوم کی بہتر انداز میں خدمت کرسکتے ہیں طلباء اپنی پوری توجہ علم پر مرکوز کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ اقوام کی ترقی کا اصل راز یہ ہے کہ وہ تعلیم یافتہ نسل پیدا کر کے ترقی یافتہ ہوگئے علم اور شعور کے بغیر معاشرتی و سماجی ترقی ممکن ہی نہیں ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں