تعلیم ہی کو فوقیت دیکر ہم مستقبل کی کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں ‘پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی کار کردگی اطمینا ن بخش ہے‘ جب انسان کی نیت اور مقصد اجتماعی ترقی پر متوجہ ہوتوکامیابی خود بخود ہی مل جاتی ہے

ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ کی پرائیویٹ اسکولز کے نمائندوں سے بات چیت

منگل 18 اپریل 2017 23:38

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2017ء) ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے کہاہے کہ تعلیم ہی کو فوقیت دیکر ہم مستقبل کی کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں ۔ خوشی اس بات کی ہے کہ تعلیم کی ترقی اور معیارِ تعلیم بلند کرنے ومستقبل کو تعلیم کی زیور سے آراستہ کرانے کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ تمام طبقات اپنا کردار اد اکررہے ہیں۔

پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی کار کردگی اطمینا ن بخش ہے۔ جب انسان کی نیت اور مقصد اجتماعی ترقی پر متوجہ ہوتوکامیابی خود بخود ہی مل جاتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پرائیویٹ اسکولز کے نمائندوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رہبرسکول کے چیئرمین عبدالستار لانگو ، کوہیار پبلک اسکول چیئرمین شیردل خان ، پاک پبلک اسکول کے چیئرمین فاروق رند ،آئیڈیل پبلک اسکول کے چیئرمین عبدالغفار ،ڈان پبلک اسکول کے چیئرمین جمیل احمد و دیگر نے ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ اور ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

رہبر اسکول کے چیئرمین عبدالستار لانگو نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامی اور ڈسٹرکٹ کونسل کا تعلیمی ترقی اور اسکولز سربراہان و اساتذہ کی حوصلہ افزائی خوش آئندہ ہے ۔ہم سب ملکر ہی تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے اور اسے ترقی دینے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کہاکہ تعلیمی اداروں کے سربراہان پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نئی نسل کو زیور تعلیم سے صحیح معنوں میں آراستہ کریں تاکہ و ہ مستقبل کے معمار بن جائیں ۔

جب تعلیم عام ہوگی تو ہمارا مستقبل روشن اور تابناک ہوگا ۔اس کے لئے تعلیمی سربراہان کی محنت لگن قابل تحسین ہے ضلعی انتظامیہ ہمیشہ ان کی مدد کے لئے تیار ہے تا کہ ہم سب ملکر تعلیمی ترقی کے لئے اقدامات کریں۔ ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے کہاکہ تعلیمی سربراہان کا تعلیمی ترقی کے لئے اپنی توانائیاں صرف کرنا خوش آئندہے یقینا جب تعلیم عام ہوگی تو ہمارا مستقبل بھی روشن اور تابناک ہوگا ۔

آنے والے دور میں ہمیں تعلیم یافتہ افراد کی ایک بہت بڑی کھیپ کی ضرورت ہوگی اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم آج سے ناخواندگی کے خاتمہ کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں اور شہر و قصبوں اور دیہاتوں میں بھی تعلیم کو عام کرنے کے لئے اقدامات کریں ۔پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان کی کاوشیں باعث افتخار ہیں ان کی کوشش صرف اور صرف تعلیمی ماحول پیدا کرنے اورمستقبل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے پر بھی مرکوز ہونی چاہئے تب جا کر ہم اپنے معاشرے سے ناخواندگی کے خاتمہ کے لئے کردار ادا کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں