مردم شماری کو ذاتی ذمہ داری سمجھ کر اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے،عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کروڑوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں‘ عوام کا اعتماد بحال کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں‘ عوام کی معیار زندگی بلند کرنے کے لئے مزید کروڑں روپے کی اسکیمات بنائی جا رہی ہیں،صوبائی وزیر زراعت و فنانس سردار محمد اسلم بزنجو

منگل 18 اپریل 2017 23:45

خضدار۔18اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2017ء) صوبائی وزیر زراعت و فنانس سردار محمد اسلم بزنجو میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے کہاہے کہ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کروڑوں روپے خرچ کئے جارہے ہیںجن سے عوام کے اعتماد بحال کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں‘عوام کی معیار زندگی بلند کرنے کے لئے مزید کروڑں روپے کی اسکیمات بنائی جا رہی ہیں۔

مردم شماری کو ذاتی ذمہ داری سمجھ کر اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے ۔مردم شماری موت و زیست کا مسئلہ بن چکی ہے مردم شماری سے پہلو تہی ہمارے مستقبل کی ترقی میں روکاوٹ بن سکتی ہے اس سلسلے میں بلوچ عوام مین حیث القوم مردم شماری میں حصہ لیکر خانہ شماری اور مردم شماری کو کامیابی سے ہمکنار کرائیں۔ہماری عوام دوستی کا نتیجہ ہے کہ دیگر جماعتوں سے مستعفی ہو کر رہنماء و کارکن بڑی تعداد میں نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے کھٹان خضدار میں بی این پی (عوامی) سے مستعفی ہو کر نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیا ر کرنے والے کارکنوں سے خطاب کررہے ہیں۔میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد کی قیادت میں بی این پی (عوامی) سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی میں رئیس خدا بخش اللہ ڈنا کرد خدائے رحیم کرد رئیس محمد ابراہیم کرد محمد یوسف کرد غلام نبی کرد احمد جان کرد محمد رمضان کرد عبدالحکیم کرد لعل محمد کرد شکیل احمدکرد نذیراحمد محمد حسن کرد عجیب کرد عبدالرحمن کرد یاسر کرد شعیب کرد ناصر کرد نثار احمد کرد تنویر کرد ثناء اللہ کرد نے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔

جب کہ ڈاکٹر غلام نبی کرد، منصوراحمد کرد، زبیر احمد کرد، سعود احمد کرد تاج محمد زہری محمد امین کرد عابدامین کرد الطاف کرد کامران کرد ذاہد نیاز زہری شعیب نیاز زہری میر محمد حسنی محمد کریم محمد حسنی استاد سکندر باجوئی محمد اسحاق باجوئی داد محمد باجوئی جاوید باجوئی جمیل باجوئی عاشق علی باجوئی حاجی محمد صالح باجوئی ایاز احمد باجوئی عمران ساسولی عدنان ساسولی حماد ساسولی میر جان کرد ڈاکٹر عبدالصمد کرد عبدالزا کر کردنادر کرد نے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، جب کہ استاڈ کریم بخش کی قیادت میں عبدالقادر ، عنایت اللہ عرس محمد داد محمد ظفراللہ غلام رسول محمد کریم نیاز احمد عبدالمالک سراج احمد محمد نواز سعداللہ محمد اسماعیل عبدالرزاق نادراحمد میرمحمد میرل عبدالرحیم دیداراحمد سیف اللہ عبیداللہ شہزاد محمد دین ریاض احمد عزیز اللہ نیاز احمد ثناء اللہ ذوالفقار علی محبوب علی غلام مرتضیٰ عبدالعزیز غلا م مصطفی ممتاز علی محمد عیسیٰ میر محمد محمد اسماعیل آذاد نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے۔

اس موقع پر تقریب سے میئر خضدار میرعبدالرحیم کرد نیشنل پارٹی کے رہنماء ڈسٹرکٹ کونسل کے وائس چیئرمین عبدالحمید بلوچ میر سلمان زہری میر اشرف علی مینگل میر عبدالوہاب غلامانی منیراحمد بلوچ عبیداللہ گنگو و دیگر خطاب کررہے ہیں۔ صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نے کہاہے کہ ہماری مشن عوام کی ترقی اورلوگوں کی فلاح و بہبود ہے اور یہ بات دعوے کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ عوام کے مسائل کافی حد تک حل کرچکے ہیں ۔

رواں سال کے آخر تک خضدار کو قدرتی گیس مل جائیگی۔یہ بات ہم خوشی کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے عوام کے ساتھ جو وعدے کئے تھے وہ بتدریج حل ہورہے ہیں جب نیت صاف ہوں تو اللہ تعالیٰ کامیابی عطاء فرماتاہی ہے ۔ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام ، کسان، اور مزدور ہی کو اپنی سیاست کا محور و مرکز بناکران کے حقوق کے لئے جدوجہد کرتی رہی ہے ہمیں عوام کی طاقت کا بخوبی انداز ہ ہے ہم جمہوری سیاست کے پیرو کار ہیں اورالیکشن و جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں ۔

میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے کہاکہ ہمیں عوام کی فکر یہاں کھینچ کر لاتی ہے اور جب بھی میں عوام کے درمیان آتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ کچھ ان کے لئے کروں الحمداللہ ہم نے عوام کے لئے دستیاب وسائل کے اند ررہتے ہوئے بہت کام کیا ہے خضدار میں یونیورسٹیز بن رہی ہیں میڈیکل کالج بن رہاہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں