خضدار ،گھریلو سلنڈ ر پھٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 7افراد زخمی ، ہسپتال منتقل

ہفتہ 22 اپریل 2017 18:26

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2017ء) خضدار میں گھریلو سلنڈ ر پھٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 7افراد زخمی ، ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز دوپہر ڈھائی بجے لطیف آباد میںگھر میں گیس سلنڈ ر پر کھانا پکا یا جارہا تھا کہ اس دوران لیکج کی وجہ سے گیس سلنڈر زور دار آواز کے ساتھ پھٹ گئی ، جس کے نتیجے میں تیس سالہ سراج احمد ، تیس سالہ مسماة (ز)سینتیس سالہ مسماة(ف)سولہ سالہ مسماة(ح)دس سالہ قدیراحمد ،چار سالہ بی بی کلثوم اور دو سالہ خیر محمد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال پہنچایا گیا ۔

(جاری ہے)

گھر کے ایک افرد نے بتایا کہ دوپہر کا کھانا گھر میں پکا یا جارہا تھا کہ اس دور ان گیس سلنڈر زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا اور قریب بیٹھے افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں