لورالائی ‘دکی میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاںبحق

خضدار میں گیس سلنڈر پھٹنے سے خاتون سمیت 6بچے جھلس کر زخمی پشین اورکوئٹہ میں فائرنگ کے 2مختلف واقعات میں کالج کے لیکچرار سمیت 2افراد زخمی

ہفتہ 22 اپریل 2017 22:20

دکی /خضدار/پشین/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) بلوچستان کے ضلع لورالائی کے علاقے دکی میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جاںبحق ہوگیاہے ۔خضدار میں گیس سلنڈر پھٹنے سے خاتون سمیت 6بچے جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ضلع پشین کے کلی ظریف آباد اورکوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں فائرنگ کے 2مختلف واقعات میں کالج کے لیکچرار سمیت 2افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع لورالائی کے علاقے دکی میں کوئلہ کان میں مصروف اس وقت زندگی کی بازاری ہا رگیا جس وقت اس کے اوپر مٹی کا تودہ آن گرا متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے ،دوسری جانب ضلع خضدار کے علاقے لطیف آباد میں گیس سلنڈر پھٹنے سے خاتون سمیت 6بچے جھلس کر شدیدزخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کردیاگیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ،ادھر ضلع پشین کے کلی ظریف آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے لیکچرار اکرام اللہ زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ،علاوہ ازیں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں مسلح شخص کی فائرنگ سے محمد رمضان کاکڑ زخمی ہوگئے جس سے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیاہے ،مذکورہ حادثات اور واقعات کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں