کوئٹہ :دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق ،خاتون نے خود کشی کرلی

اتوار 23 اپریل 2017 17:01

کوئٹہ/ خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2017ء) خضدار اور چمن میں دو مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک اور خاتون نے خودکشی کر لی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز خضدار کے علاقے مال گزار سے ایک نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمدلاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر اس کی شناخت ہدایت اللہ کے نام سے کی گئی مقتول کے جسم پر گولی کا نشان ہے اسی طرح چمن کے علاقے بائی پاس پر ایک خاتون مسماة(ف)نے گلے میںپھندہ ڈال کر خودکشی کر لی لاش ہسپتال پہنچا دی گئی اور لاشیں ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہی

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں