پولیو کے خاتمہ کیلئے قوم پر عزم ہے ،ْکامیابی حاصل کرکے رہیگی، ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ

پیر 24 اپریل 2017 16:03

پولیو کے خاتمہ کیلئے قوم پر عزم ہے ،ْکامیابی حاصل کرکے رہیگی، ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ
خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کہاہے کہ ایک نئے عزم و حوصلے کے ساتھ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بناکر ہم پولیوسے پاک قوم کی حیثیت سے سرخ رو ہونگے ۔ یقینا ملک میں پولیو کے خاتمہ کے لئے قوم جس سفر پر گامزن ہے وہ اس میں کامیابی حاصل کرکے رہیگی۔ خوشی اس بات کی ہے کہ پولیوکے خاتمہ کے لئے پولیو ٹیموں کے ساتھ ساتھ عوام کا تعاون حوصلہ افزا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیر کے روز خضدار ٹیچنگ ہسپتال میں پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی اور و دیگر بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کہاکہ پولیوسے پاک معاشرہ قائم کرنے کے لئے تمام طبقات ملکر جدوجہد کررہے ہیں جس میں کافی حد تک کامیابی مل چکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ضلع خضدار ایک وسیع رقبے پر مشتمل ضلع ہے جہاں دور دراز وادیاں پہاڑی علاقے اور قصبے اور قریے ہیں اس کے باوجود وہاں تک جا کر پولیو کے قطرے پلانااہم کارنامہ ہے ۔

انہوںنے کہاکہ پولیو نہ صرف ایک فرد بلکہ پورے خاندان کو اپاہج بنا دیتا ہے جب ایک فرد پولیو وائرس کا شکار ہوتا ہے تواس کا اثر و بوجھ پورے خاندان پر پڑتا ہے لہذا ا سکے لئے ضروری ہے کہ پوری قوم معاشرے کے تمام افراد ملکر پولیو کی بیخ کنی کرنے کے لئے من حیث القوم ملکر جدوجہد کریں او رکردار ادا کریں ۔ پولیو وائرس کے مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام طبقات ملکر کردار ادا کررہے ہیں انشاء اللہ پولیو کا خاتمہ ہو کر رہیگا ۔اس موقع پر ٹیچنگ ہسپتال خضدارمیں ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکس، اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں