انسداد پولیو مہم کو کامیاب بناکر ہم پولیوسے مکمل نجات حاصل کرسکتے ہیں،ڈپٹی کمشنر خضدار

پیر 24 اپریل 2017 23:50

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کہاہے کہ ایک نئے عزم و حوصلے کے ساتھ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بناکر ہم پولیوسے مکمل طور پر نجات حاصل کرسکتے ہیں،یقینا ملک میں پولیو کے خاتمہ کے لئے قوم جس سفر پر گامزن ہے وہ اس میں کامیابی حاصل کرکے رہیگی، خوشی اس بات کی ہے کہ پولیوکے خاتمہ کے لئے پولیو ٹیموں کے ساتھ ساتھ عوام کا تعاون حوصلہ افزا ہے۔

وہ بروز پیرخضدار ٹیچنگ ہسپتال میں پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی اور و دیگر بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کہاکہ پولیوسے پاک معاشرہ قائم کرنے کے لئے تمام طبقات ملکر جدوجہد کررہے ہیں جس میں کافی حد تک کامیابی مل چکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ خضدار ایک وسیع رقبے پر مشتمل ضلع ہے جہاں دور دراز وادیاں پہاڑی علاقے اور قصبے اور قریے ہیں اس کے باوجود وہاں تک جا کر پولیو کے قطرے پلانااہم کارنامہ ہے ۔

انہوںنے کہاکہ پولیو نہ صرف ایک فرد بلکہ پورے خاندان کو اپاہج بنا دیتا ہے جب ایک فرد پولیو وائرس کا شکار ہوتا ہے تواس کا اثر و بوجھ پورے خاندان پر پڑتا ہے لہذا ا سکے لئے ضروری ہے کہ پوری قوم معاشرے کے تمام افراد ملکر پولیو کی بیخ کنی کرنے کے لئے مل کر جدوجہد کریں۔ پولیو وائرس کے خلاف مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام طبقات ملکر کردار ادا کررہے ہیں انشاء اللہ پولیو کا خاتمہ ہو کر رہیگا ۔اس موقع پر ٹیچنگ ہسپتال خضدارمیں ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکس، اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں