پی ایم اے ایف کا چار ٹر آف ڈیمانڈ کیلئے لانگ مارچ ان کا جائز حق ہے

انجمن معذوران خضدار کے صدر حافظ عبد الرزاق ودیگر کا مشترکہ بیان

بدھ 26 اپریل 2017 23:48

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) انجمن معذوران خضدار کے صدر حافظ عبد الرزاق شاہوانی نے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ کہا ہے کہ پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کی جانب سے اپنے چار ٹر آف ڈیمانڈ کے حق میں لانگ مارچان کا ایک جائزہ حق ہے جمہوری ممالک میں اس طرح کے مظاہرے کرنے والوں سے مذاکرات کیا جاتا ہے ان کے مطالبات کو پورا کیا جاتا ہے لیکن افسوس ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بروز بدھ نائب صدر احمد خان ، جنر ل سیکرٹری رشید احمد ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسحاق اسیر کے ہمراہ مشترکہ بیان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کی جانب سے اپنے چار ٹر آف ڈیمانڈ کے حق میں لانگ مارچان کا ایک جائزہ حق ہے جمہوری ممالک میں اس طرح کے مظاہرے کرنے والوں سے مذاکرات کیا جاتا ہے ان کے مطالبات کو پورا کیا جاتا ہے لیکن افسوس ہے کہ صوبائی حکومت جو کہ اپنے آپ کو اہل بلوچستان کے حقوق کے لئے سیاست کرنے والی جماعتوں کا اتحاد کھتی ہے لیکن ان غریب و نہتے مزدوروں پر تاریخ کا بد ترین تشدد کیا گیا انجمن معذوان اس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے واضح کرتا ہے کہ صوبائی حکومت اپنے کئے کا ایک دن ضرور حساب دیگا ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں