میونسپل کارپوریشن خضدار ایمپلائز یونین کی حلف برداری تقریب

جمعرات 4 مئی 2017 21:48

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2017ء)میونسپل کارپوریشن خضدار ایمپلائز یونین کی حلف برداری تقریب ۔تقریب کے مہمان خاص ایپکا قلات ڈویژن کے صدر صابر حسین قلندرانی نے منتخب کابینہ سے حلف لیا۔اس موقع پرمسلم لیگ (ن)کے ضلعی صدر میر عبدالرالرحمان زہری ،میر جمعہ خان شکرانی،حاجی جاوید سوز،انجمن تاجران کے صدرحافظ حمید اللہ مزدور اتحاد کے نائب صدرعبدالحمید کھیازئی،واپڈا ہائیڈرو یونین کے رہنماء عبدالباقی جاموٹ، گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن کے ضلعی صدرمحمد اسلم نوتانی ودیگرشریک تھے۔

تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدور ں کے تحفظ، مناسب تنخواہوں اور ان کے وقار کی سر بلندی کے لئے اور معاشرے میں ان کا جائز مقام دلانے کے لئے ان کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ شامل رہے ہیں۔ مسلم لیگی رہنمائوں نے کہا کہ مزدوروں کی نوکریوں کو تحفظ اور ان کو بیروزگار کرنے کی اجازت کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کے کام کرنے کے حالات میں بہتری لانا اور مزدوروں کے استحصال سے بچانا ایک مسلسل عمل ہے اور پارٹی اس مسلسل عمل میں مزدوروں کے شانہ بشانہ رہے گی نو منتخب عہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے ہم انشاء اللہ ایپکا کے تمام ممبران کے حقوق کا تحفظ کرینگے انہوں نے کہا کہ میونسپل ایمپلائز یونین کے تمام ممبران یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور آپس میں اتحاد و اتفاق پیدا کریں ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں