جدید تقاضوں کے مطابق عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں، عبدالرحیم کرد

اب تک کروڑوں روپے کی لاگت سے شہر کے بیشتر مسائل حل کرچکے ہیں،میئر خضدار

منگل 9 مئی 2017 20:36

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2017ء)میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے کہاہے کہ جدید تقاضوں کے مطابق عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں او راب تک کروڑوں روپے کی لاگت سے خضدار شہر کے بیشتر مسائل حل کرچکے ہیں ۔ ہم نے بلاتفریق عوامی خدمت کو اپنا شعار بنا کر عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوششیں اور جدوجہد کی ہیں جس کا خضدار کے عوام از خود برملا اظہار کررہے ہیں ۔

ہم بلا رنگ و نسل کے عوام بنیادی مسائل حل کرنے میں پیش رفت کی ہے پورے خضدار کو یکساں انداز میں فوقیت پیسے خرچ کیئے ہیں۔صوبائی وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو کی خدمات بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں وہ خضدار شہر کے گلی گلی محلہ محلہ جا کر عوام کے مسائل و مشکلات نہ صرف خود سن رہے ہیں بلکہ ان کے حل کے لئے فوری احکامات اور ہدایات بھی جاری کرتے ہیں یہی وہ خصوصیت ہے جو کہ صوبائی وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو کو دیگر نمائندوں سے ممتاز بنادیتی ہے۔

(جاری ہے)

ہم سب صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو کی سرپرستی میں عوامی خدمت سے سرشار ہو کر عوام ہی کے مفادات کے لئے کام کررہے ہیں جس میں ہمیں کافی حد تک کامیابی بھی مل چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز خضدار نیامجو میں سیوریج سسٹم کے معائنے کے موقع پر اپنے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر پارٹی کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے ۔ میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے کہاکہ گزشتہ دو سالوں کے دوران خضدار شہر میں جس بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام ہوئے ہیں اس کی نظیر ماضی کے ادوار میں بھی کم ملتی ہے ۔

اب بھی کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع ہونے والے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ عوام کے بنیادی مسائل حل کرکے اپنے وعدے کی تکمیل کریں ۔ میئر خضدار میرعبدالرحیم کرد نے کہاکہ ہماری سیاست کا مرکز و محور غریب عوام ہی ہے اپنی سیاست کو عوام کے تابع بنا کر کردار ادا کررہے ہیں اور اس میں اب تک کافی حد تک ہم نے کامیابی بھی حاصل کررکھے ہیں ۔حالیہ دنوںمیں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع ہونے سے شہر کی خوبصورتی میں مذید اضافہ ہوگااور عوام کے بیشتر بنیادی مسائل حل ہوجائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ تمام تر منصوبے عوام ہی کی مشاورت اور ان کی رضامندی سے بنارہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام کے مسائل حل ہوں اور وہ مشکلات سے باہر نکل سکیں ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں