حکومت ڈیمزبنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،بہتر حکمت عملی کے باعث ہزاروں غیر آباد اور بنجر اراضی کو قابل کاشت بنایا

سیکرٹری ایری گیشن بلوچستان

جمعہ 12 مئی 2017 23:41

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2017ء) سیکرٹری ایری گیشن بلوچستان محمد سلیم اعوان نے کہا ہے کہ حکومت ڈیمزبنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے صوبائی حکومت کی بہتر حکمت عملی کے باعث ہزاروں غیر آباد اور بنجر اراضی کو قابل کاشت زراعت کی ترقی اور زیر زمین پانی کی قلت دور کر کے عوام الناس کو پانی سے متعلق درپیش مسئلے کو حل کرنا ہے زراعت کی ترقی کے لئے ڈیمز اور چیک ڈیمز بنانے کی بے حد ضرورت محسوس کی جا رہی تھی جس کے بعد اب صوبے میں وسیع پیمانے پر ڈیمز بنائے جا رہے ہیں۔

وہ جمعہ کو اناری ڈیم اور سیخڑو ڈیم کے معائنہ کے موقع پر آفیسران اور مقامی معتبرین اور معززین علاقہ سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر قلات محمد ہاشم غلزئی ،چیف انجنیئر سائوتھ عبدالعزیز زہری بھی موجود تھے سیکریٹری ایریگیشن کہا کہ پانی قدرتی نعمت ہے اس کو محفوظ بنانے کے لیئے اب عملی اقدامات کے جا رہے ہیں تاکہ پانی کی ضیاع کو روکا اور محفوظ بنا کر کار آمد لایا جاسکے تا کہ زمینداروں کو پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے اور وہ وسیع رقبے پر کاشتکاری کرنے کے لئے کامیابی حاصل ہو انہوں نے کہا کہ صوبہ وسیع وعریض رقبے پر محیط ہے ان ڈیموں کی تکمیل سے ذرعی شعبے پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہونگے ماضی میں ڈیمز نہ ہونے سے بارش کا پانی وافر مقدار میں ضائع ہوتا تھا اب بھی پانی کی عدم فراہمی کے باعث ہزاروں ایکڑ زمین بنجر پڑی ہوئی ہے ایسی بنجر زمینوں کو قابل کاشت بناکر حکومت صوبے سے غربت کے خاتمے کے لئے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے خضدار کے مختلف علاقوں میں ڈیمز بن رہے ہیں جن کے مکمل ہونے سے نہ صرف پانی ضائع ہونے سے بچ سکے گا بلکہ خشک سالی میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی حکومت ڈیمز منصوبوں کومعیاری اانداز میں وقت سے پہلے مکمل کرنے کے لئے تمام وسائل بروکار لا رہے ہیں اس موقع پر ایکسین ایری گیشن خضدار فرید پندرانی و دیگر افسرا ن بھی ان کے ہمراہ تھے قبل ازیں ایکسین فرید احمد پندرانی نے سیکرٹری ایری گیشن محمد سلیم اعوان کو زیر تعمیر ڈیمز کے کام کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خضدار اور باغبانہ کے مختلف علاقوں میں ڈیمز منصوبہ مکمل ہونے سے مقامی آبادی کو بے حد فائدہ ہو گا نہ صرف ذرعی اراضی قابل کاشت بنائی جاسکے گی اور ،زراعت ترقی کریگی بلکہ پانی کے جس قلت کا وہ سامنا کر رہے ہیں اس کا بھی خاتمہ ہو گا سیکرٹری ایری گیشن محمد سلیم اعوان نے کہا کہ عالمی اداروں کی تعاون سے بلوچستان میں وسیع پیمانے پر ڈیمز بنائی جا رہی ہیں ان ڈیموں کی تکمیل سے عوام جلد ان کی ثمرات سے مستفید ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں