خضدار ، میونسپل کارپوریشن کے 2خالی نشستوں پر انتخابات

غیر حتمی نتائج کے مطابق جمعیت علماء اسلام و نیشنل پارٹی کے امیدواروں نے میدان مارلیا

جمعہ 12 مئی 2017 23:44

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2017ء) میونسپل کارپوریشن خضدار کے دو خالی نشستوں پر انتخابات میں غیر حتمی نتائج کے مطابق جمعیت علماء اسلام و نیشنل پارٹی کے امیدواروں نے میدان مارلیا تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن خضدار کے نیامجو کی نشست جو بی این پی عوامی کے راہنما رئیس خلیل احمد کی وفات سے خالی ہوا تھا جمعہ کے روز پولنگ ہوئے اس نشست پر نیشنل پارٹی کے امیدوار امیر بخش بلوچ نے 407 ووٹ لیکر کامیاب قرار پایا ، جبکہ بی این پی مینگل کے امیدوارارباب شوکت گزگی مینگل315 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ، حلقہ فیض آباد خضدار کی نشست ڈسٹرکٹ خضدار کے چیئر مین آغا شکیل احمد درانی نے خالی کیا تھا اس نشست پر جمعیت علماء اسلام کے امیدوار حافظ عبد الرشید دہوار1 22 لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار نصیر احمد 168 لیکر دوسرے نمبر رہے الیکشن پر امن ماحول میں صبح نو بجے سے شام چار بجے بغیر کسی وقفہ کے جاری رہا ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں