نواز شریف اور شہباز شریف نام کے دوبھائیوں نے خضدار کے مدرسہ سے حفظ مکمل کرلیا

بدھ 17 مئی 2017 23:48

نواز شریف اور شہباز شریف نام کے دوبھائیوں نے خضدار کے مدرسہ سے حفظ مکمل کرلیا
خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2017ء) خضدار میں مقامی مدرسہ سے نواز شریف اور شہباز شریف نام کے دوبھائیوں قرآن پاک کا حفظ مکمل کرلیا تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب نام کے دوبھائیوں حافظ نواز شریف اورحافظ شہباز شریف نے خضدار چاندنی چوک میں مدرسہ انوارالقرآن سے قرآن پاک کا حفظ مکمل کرلیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے تیسرا بھائی ایاز شریف نے اپنے دونوں بھائیوں حافظ نواز شریف اور حافظ شہباز شریف کے لئے پوسٹرز آویزاں کرکے انہیں حفظ مکمل کرنے پر مبارک باد پیش کی ۔ گزشتہ شب مدرسہ ہذا کے جلسہ کے دوران اپنے ناموں کی وجہ سے حافظ نواز شریف اور حافظ شہباز شریف اکثر توجہ کا مرکز رہے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں