فٹ بال ٹورنامنٹ نواب نوورز فٹ بال کلب زہری نے جیت لیا

جمعہ 26 مئی 2017 23:33

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) دوسراآل خضدار نواب زادہ بابا شہید میر سکندر زہری فٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل نواب نوورز فٹ بال کلب زہری نے شہید انجینئر عبداللہ جان فٹ بال کلب خضدار کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت کر اپنے نام کر دیا ،نوجوانوں کو کھیلتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہو تی ہے صحت مند سر گرمیوں میں حصہ لینا خو ش آئند بات ہے فائنل میچ کے مہمان خاص ڈی آئی جی پولیس قلات رینج محمد ظفر علی خان ،ٹورنامنٹ کے چیئرمین عید محمد ایڈووکیٹ، اور دیگر مقررین کا فائنل کے موقع پر خطاب جبکہ اس موقع پر میر زاکر علی باجوئی ،میر اورنگ زیب زرکزئی ،پرنسپل بلوچستان ریزیڈنشل کالج خضدار حاجی محمد عالم جتک ،وڈیرہ محمد عالم قمبرانی ،میر نادر علی باجوئی ،عبدالجبار زہری ،نور احمد بلوچ ،مقبول بلوچ ،شکیل احمد مجاہد سمیت دیگر بھی موجود تھے، تفصیلات کے مطابق دوسرا آل خضدار نواب زادہ بابا شہیدمیر سکندر خان زہری فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل محمد خانی باغبانہ فٹ بال اسٹیڈیم میں نواب نوروز فٹ بال کلب زہری اور شہید انجینئر عبداللہ جان فٹ بال کلب محمد خانی باغبانہ کے درمیان کھیلا گیاپہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کر تے ہوئے اپنی اپنی ٹیموں کا بھر پور دفاع کیا جبکہ دوسرے ہاف کے آخری لمحات میں نواب نوروز فٹ بال کلب زہری کے کھلاڑی نے مخالف ٹیم کے خلاف خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے کامیابی دلا دی ٹورنامنٹ میںکل پچاس ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ کے مہمان خاص ڈی آئی جی پولیس قلات رینچ محمد ظفر علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی ملک کے ہوں وہ قوم کے سرمایہ ہوتے ہیں کیونکہ آنے والا دن ان کا ہوتا ہے میں یہاں آکر نوجوانوں کی صلاحیتوں کو دیکھ کر یقین ہوگیا کہ یہاں کے بچے با صلاحیت ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کی راہنمائی کی جائے باغبانہ جیسے علاقے میں اتنی بڑی اور کامیاب ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنا قابل فخر اقدام ہے مجھے ان نوجوانوں کو بہتر کھیل کھیلتا دیکھ کر خوشی ہوئی اور میں دعوے سے کہتا ہوں کہ یہ نوجوانوں کھلاڑی ملک و قوم کے سرمایہ ہیں میری زاتی کوشش ہو گی کہ میں کھیل سے وابستہ کھلاڑیوں کی ہر ممکن مدد کروں ٹورنامنٹ کے چیئرمین عید محمد ایڈووکیٹ ،ٹورنامنٹ کے وائس چیئرمین شکیل احمد مجاہد ،سیکرٹری نور احمد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری اور صوبائی حکومت کی تعاون سے ہم نے باغبانہ میں بھی کھلاڑیوں کو صحت مندانہ ماحول فراہم کر دیا اور اس کا سلسلہ سال بہ سال جاری رہے ہیں ہم ٹورنامنٹ میں بھر پور حصہ لینے والے ٹیموں اور مہمان خاص و تمام مہمانوں کا مشکور ہیں کہ انہوں نے اس ٹورنامنٹ کی کامیابی میں بھر پور کردار ادا کیا قبل ازیں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول باغبانہ کے طلباء نے پی ٹی شو پیش کی جبکہ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول باغبانہ کے طالبات نے مہمان خاص کو پھول پیش کر کے باغبانہ آنے پر خوش آمدید کیا۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں