بینظیر انکم سپورٹس پروگرام کی اقساط نہ ملنے پر خواتین کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

اقساط جاری کی جائیں تا کہ ہمارے بچے بھی عید کی خوشیاں منا سکیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان نا انصافی کا تدارک کریں، متاثرین کی گفتگو

پیر 5 جون 2017 23:07

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2017ء) بینظیر انکم سپورٹس پروگرام ضلع خضدار کے مستحق خواتین کا اقساط نہ ملنے کے خلاف بچوں کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،دو ماہ سے ہمیں بینظیر انکم سپورٹس پروگرام کے اقساط نہیں مل رہی ہیںروزہ میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں محکمہ ڈاکخانہ جلدی اقساط دیںتا کہ ہمارے بچے بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو جائیں مظاہرین کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹس پروگرام کے مستحق خواتین سماجی کارکن زاہدہ مینگل کی قیادت میں ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لئے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر خالد محمود ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری عبدالرحیم خدرانی بھی موجود تھے زاہدہ مینگل اور دیگر مقررین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اطلاع اقساط کی فہرست ڈاکخانہ کو مل چکی ہے مگر متعلقہ ادارے دو ماہ گزرنے کے باوجود ہمیں اقساط ادا نہیں کر رہے ہیں ماہ مقدس میں ہمیں روزہ و افطاری میں کافی مشکلات درپیش ہے مقررین کا کہنا تھا لسٹ آنے کے باوجود مستحق خواتین کو ان کا حق دینے میں کیوں پس و پیش سے کام لیا جا رہا ہے ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ،چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ ،صوبائی محتسب اعلیٰ اور محکمہ ڈاکخانہ کے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ ہونے والے نا انصافی کے تدارک کریں اور ہم انصاف دلائیں تھا کہ ہمارے بچے بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں اس موقع پر خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھے دریں اثنا مختلف سیاسی و سماجی افراد عبدلطیف ،منظور احمد ،بشیر احمد ،سلیم خاتون ،نور بانو ،کزبانو اور دیگرنے احتجاجی مظاہرہرین سے یکجہتی کی ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں