پروفیسر طاہرہ احساس انجمن ترقی پسند مصنفین بلوچستان خضدار شاخ کی صدر منتخب

میر علی شیر نا ز برائیوئی جنرل سیکرٹری چن لیا گیا،،مصنفین کو یکجاں کر کے قلم کے ذ ریعے شعور کی جہد کو جاری رکھیں گے نو منتخب عہدیداران

پیر 5 جون 2017 23:07

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2017ء) انجمن ترقی پسند مصنفین بلوچستان خضدار شاخ کے انتخابات مکمل ،پروفیسر طاہرہ احساس جتک صدر اور میر علی شیر نا ز برائیوئی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ،مصنفین کو یکجاں کر کے قلم کے ذ ریعے شعور کی جہد کو جاری رکھیں گے نو منتخب صدر کا منتخب ہونے کے بعد خطاب تفصیلات کے مطابق انجمن ترقی پسند مصنفین بلوچستان خضدار شاخ کے عہدیداروں کا چناو عمل میں لایا گیا جس کے مطابق پروفیسر طاہرہ احساس جتک صدر ،مہم خان خلیل نائب صدر ،میر علی شیر ناز برائیوئی جنرل سیکرٹری ،مہر اللہ سلیم جوائنٹ سیکرٹری ،عاقب ندیم رابطہ سیکرٹری ،عبدالرشید زہری فنانس سیکرٹری اور عزیز عادل پریس سیکرٹری منتخب ہو گئے نو منتخب صدر پروفیسر طاہرہ احساس جتک نے منتخب ہونے کے بعد عہدیداروں سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری کوشش ہو گی علم و ادب سے وابستہ طبقہ کے مسائل و مشکلات کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوان لکھاریوں کی حوصلہ افزائی کے لئے مختلف پروگراموں کا انعقاد کریں اور لکھنے والے نوجوان کو زیادہ سے زیادہ موقع فراہم کریں تھا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں استعمال کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں