ضلع خضدار میں شاہ نورانی کے پانچ سو اٹھاون ویں 558 ) )عرس کی تقریبات جاری

منگل 6 جون 2017 20:40

خضدار۔06جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2017ء) ضلع خضدار میں شاہ نورانی کے پانچ سو اٹھاون ویں 558 ) )عرس کی تقریبات پر امن طریقے سے جاری ہے عقید مندوں کا مزار پر آنے کا سلسلہ جاری ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ایف سی لیویز فورس اور خواتین اہلکاروں کو مزار کے احاطے میں تعینات کر دیا گیا،معاملات کی نگرانی ڈپٹی کمشنر خضدار حاجی سہیل الرحمن بلوچ خود کر رہے ہیں تفصیلات کے مطابق ضلع خضدار کے دور دراز اورانتہائی پسماندہ علاقہ شاہ نورانی میں واقعہ مشہور و معروف درگاہ سید سخی شاہ بلاول المعروف شاہ نورانی کا افتتاح ڈپٹی کمشنر خضدار نے کیا شاہ نورانی کے عرس اور تین روزہ میلے میں شرکت کرنے کے لئے ملک بھر سے بالخصوص سندھ اور پنجاب سے کراچی کے راستے زائرین کے قافلے مزار پر پہنچ گئے جن میں عورتیں بچے مرد اور بزرگوں کی بڑی تعداد میں شامل ہیں ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایت پر مزار میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ایف سی ،لیویز فورس کے اہلکاروں کو مزار کے اردگرد تعینات کئے گئے ہیں جبکہ داخلی اور خارجی راستوں پر بھی عارضی چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں اور آنے جانے والوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کر دی گئی ہے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مزار کے احاطے میں سادہ وردی میں بھی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں