ہم اپنی بساط کے مطابق خضدار جامعہ کو ہر سطح پر ترقی دینے کے لئے اقدامات اٹھارہے ہیںجس میں اب تک ہمیں کافی کامیابی بھی مل چکی ہے،انجینئر محمد امین وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی

بدھ 7 جون 2017 22:57

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2017ء) بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر محمد امین نے کہاہے کہ ہم اپنی بساط کے مطابق خضدار جامعہ کو ہر سطح پر ترقی دینے کے لئے اقدامات اٹھارہے ہیںجس میں اب تک ہمیں کافی کامیابی بھی مل چکی ہے ۔گورنر بلوچستان کی سرپرستی اور ان کی حوصلہ افزائی کے نتیجے میں خضدار انجینئر نگ یونیورسٹی میں7کروڑ روپے کی لاگت سے گرلز ہاسٹل بنایا گیاہے۔

جس سے گرلز اسٹوڈنٹس کور ہائش کے حوالے سے نہ صرف سہولت میسر آئیگی بلکہ مذید صوبے کی طالبات کی توجہ انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی جانب مرکوز ہوسکے گی ۔ 73لاکھ روپے کی لاگت سے فرنیچر 31لاکھ روپے کی لاگت سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا سامان، نوے لاکھ کی لیبارٹری کا سامان گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کے فنڈ زخضدارانجینئر نگ یونیورسٹی کے لئے حاصل کرلیا گیاہے۔

(جاری ہے)

۔خضدار یونیورسٹی میں سب سے بڑا پراجیکٹ 789ملین روپے کی لاگت سے پلاننگ کمیشن پاکستان نے منظور کرالی ہے ۔ اس منصوبے میں بہت سارے تعمیراتی منصوبے شامل ہیںاس منصوبے کی تکمیل سے یونیورسٹی ترقی کی نئی سفر پر گامز ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوںنے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار میں فنانس کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں پرووائس چانسلر ڈاکٹر ظہوراحمد بلوچ ڈین فیکلٹی ڈاکٹر مشتاق شاہ ٹریژرار محمد رمضان پی ڈی یونیوسٹی بشیراحمد جتک ودیگر بھی موجود تھے۔وائس چانسلر خضدار یونیورسٹی انجینئر محمدامین نے کہاکہ خضدا ریونیورسٹی میں 5کروڑ 94لاکھ روپے کی لاگت سے چار دیواری کی اونچائی ، پانی کی بالائی ٹینکی ، اندرونی سڑکوں کی مرمت کی گئی ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب کے تعاون سے خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی میں ایک ہائی اسکول ، خواتین کے لئے اسپورٹس کمپلیکس کی منظوری ہوئی ہے اور یہ قریبا50سی0 6کروڑ روپے کا پراجیکٹ ہے۔

اسی طرح وزیراعلیٰ بلوچستان نے چار بسیں ایک ایمبولینس دینے اور ایک ہزار افراد کے لئے آڈیٹوریم تعمیرکرانے کا اعلان بھی کیا ہے جس سے یونیورسٹی میں تعمیر ی سلسلے کو مذید وسعت ملے گی اور یہاں سہولیات میں اضافہ ہوگا ۔گڈانی میں 184ایکڑ زمین حاصل کی گئی ہے ۔ جہاں یہ ادارے کا سب کیمپس تعمیر کیا جائیگا فزیبیلیٹی رپورٹ برائے منظوری ہائر ایجوکیشن کمیشن کو بھیج دی گئی ہے ۔

خضدار میں PhDاساتذہ لانے کے لئے 10کروڑ روپے کا ایک PC.1تیار کیا جاچکا ہے ۔خضدار میں ڈیپارٹمنٹس میں اضافے کے لئے بھی فزیبیلٹی رپورٹ ایچ ای سی میں انڈرپراسزہے۔ہومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے تحت جامعہ ہذا میںبڑے پیمانے پراقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ان اقدامات میں15سینئر اور22جونیئر اساتذہ کی تربیت اسلام آباد میں مفت کرائی گئی ہے جس پر 34لاکھ روپے کا خرچہ آنا تھا۔

تاہم ہماری کوششوں سے COMSATیونیورسٹی اورHECنے یہ ٹریننگ تحفتاً کروائی ۔گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کی ہدات کے مطابق ادارہ ہذا میں آٹھ سے چھ ڈیپارٹمنٹس کے اضافے کے لئے جناب وزیراعظم نے اصولی منظوری دی ہے ۔ اور فزیبیلیٹی رپورٹ بذریعہ ایچ ای سی پلاننگ کمیشن کو بجھوادی گئی ہے ۔قریباً تین ارب اور چارارب روپے کایہ منصوبہ ہے جامعہ میں جب نئے ڈیپارٹمنٹس کا اضافہ ہوگا تو یہاں اعلیٰ تعلیم کے لحاظ سے نئے باب کا اضافہ ہوگا ۔

انہوںنے کہاکہ قومی اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ اشتراک و معاہدات کا تسلسل بدستور جاری ہے ۔تحقیقاتی و ترقیاتی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے 10بین الاقوامی اور 7قومی تعلیمی اداروں کے ساتھ مفاہمتی یاد داشت دستخظ کردیئے گئے ہیں ۔ ان میں ترکی ، ملائیشیا، ایران ،اردن ، الجزائر ،مراکش ، سوڈان ، افغانستان چین وغیرہ کی یونیورسٹیز کے علاوہ پاکستان کے معروف جامعات سے بھی تعلیمی اشتراک کے معاہدات شامل ہیں۔

خضدار یونیورسٹی میں پہلی دفعہ ماسٹر آف انجینئرنگ کی کلاسز کا اجراء کیا گیا ہے جس میں 160طلباء و طالبات نے داخلہ لیا ہے ۔ماسٹر آف انجینئرنگ کی کلاسز کے اجراء سے خواہشمند طلباء کو استفادہ کا بھر پور موقع دیاجارہاہے۔ہماری کوشش ہے کہ خضدار یونیورسٹی جلد از جلد ترقی کے منازل طے کرے میں جسے کے لئے محنت و جدوجہد جاری ہے او رہمیں اس میں کافی حد تک کامیابی بھی مل چکی ہے انشاء اللہ آئندہ بھی کامیابی ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں