خضدار کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اگلے بجٹ میں بھی خطیر رقم مختص کی گئی ہے ،ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی

جمعرات 8 جون 2017 21:53

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2017ء) ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے کہاہے کہ خضدار کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے اگلے بجٹ میں بھی خطیر رقم مختص کی گئی ہے ۔جن سے عوام کے بنیادی مسائل حل کیئے جائیں گے ۔تعلیم و صحت کی شعبوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے مختصر مدت میں صوبے میں تاریخ رقم کرتے ہوئے جس بڑے پیمانے پر عوام کے مسائل کے حل کرنے کی کوشش کی ہیں وہ مدتوں یاد رکھے جائیں گے ۔

پانی کی قلّت کو دور کرنے کے لئے ڈیمز تعمیر کیئے جارہے ہیں ۔ خضدار میں ہناری ڈیم کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے ۔جس سے پورے شہر خضدار کے عوام کو فائدہ پہنچے گا ۔ ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت نے عوام کی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے پہلی بار عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بلاتفریق اقدامات کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

عوام کے اجتماعی و بنیادی مسائل کے حل کی کوشش کی ہیں ۔ ماضی میں منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف خضدار بلکہ پورے بلوچستان میں زیر زمین پانی کی قلّت و بحران پیدا ہوچکا ہے تاہم موجودہ صوبائی حکومت اس بحران کو چیلنج سمجھ کر اس سے نمٹنے کے لئے بھر پورکوشش کررہی ہے اور زیادہ سے زیادہ ڈیمز کے لئے رقم مختص کرکے زیر زمین پانی کی قلّت کو دور کرناچاہتی ہے یہی وجہ ہے کہ باغبانہ اور ہناری و خضدار کے دیگر علاقوں میں ڈیمز بن رہے ہیں ۔

چیئرمین خضدار آغاشکیل احمددرانی نے کہاکہ تعلیم اورصحت کی سہولیات کی فراہمی بھی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے ۔ مراکز صحت و تعلیمی اداروں کے لئے قیام پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ ان تمام قابل ستائش اقدامات کی وجہ سے عوام کے مسائل کو کم کرنے میں موجودہ صوبائی حکومت کافی حدتک کامیاب ہوچکی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے حکومت تمام محکموں میں خالی آسامیوں کو مشتہر کررہی ہے اور ان پر بے روزگاروں کی تعیناتی عمل میں لائی جارہی ہے جب کہ آئندہ بجٹ میں بھی چھ ہزار سے زائد آسامیاں پید کی گئی ہیں ۔

تاکہ بے روزگاری کو کم کیا جاسکے ۔ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے کہاکہ مختصر مدت میں کئی سالوں کاکام سرانجام دینا معمولی بات نہیں قابل ستائش ہے اس کے باوجود حکومت نے سب سے زیادہ متوسط طبقہ اور غریب عوام کی نمائندگی کرکے نہ صرف اسی مطابق پالیسیاں تشکیل دی بلکہ عوام دوست بجٹ بنا کر لوگوں کو خوشحالی دینے میں کامیاب ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں