خضدار,بینظیر انکم سپورٹس کے مستحقین سے ٹیلی نار فرنچائز والوں نے 900 روپے فی کس کاٹنا شروع کر دیا مستحق خواتین سرپا احتجاج

جمعہ 9 جون 2017 22:01

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2017ء) آسمان سے گرا ،کجھور پر لٹکا ،ڈاکخانہ والے بینظیر انکم سپورٹس والے مستحقین سے دو سو روپے کاٹ کر گھر تک پہنچاتے تھے اب ٹیلی نار فرنچائز والوں نے مبینہ طور پر900 روپے فی کس کاٹنا شروع کر دیا ،مستحق خواتین سرپا احتجاج ،قومی شاہراہ کے قریب احتجاج اور دھرنا ،بینظیر انکم سپورٹس پروگرام کے رقم دوبارہ ڈاکخانہ شفٹ کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹس پروگرام خضدار کے مستحق خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ کے قریب دھرنا دیا اس موقع پر خواتین کی نمائندہ زاہدہ مینگل نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قبل ازیں بینظیر انکم سپورٹس پروگرام محکمہ ڈاکخانہ کے توسط سے دئیے جا رہے تھے مگر اس بار یہ رقم ٹیلی نار فرنچائزکو منتقل کیا گیا ہے جمعہ کے روز ٹیلی نار فرنچائز خضدار اور اس کے ذیلی شاخوں میں مستحق خواتین سے فی کس نو سو روپے کاٹ رہے ہیں اس حوالے سے احتجاج کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اوپر سے حکم ہے انہوں نے کہا کہ قبل ازیں ڈاکخانہ والے اگر دو سو روہے کاٹتے تو ہم با پردہ خواتین کو ان کے دہلیز پر رقم پہنچاتے مگر افسوس اب ٹیلی نار والے مستحق خواتین سے نو سو روپے کاٹنے کے علاوہ ان کی بازار میں تزلیل بھی کر رہے ہیں ان نا انصافیوں کے خلاف ہم بطور احتجاج قومی شاہراہ پر آئے ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بینظیر انکم سپورٹس پروگرام کے رقم دوبارہ ڈاکخانہ کے حوالے کر دیا جائے وگرنہ ہماری احتجاج بدستور جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں