خضدار، تیزرفتارگاڑی کی ٹکر ، نوجوان قوقع پر جاںبحق ،قانون شکن ڈرائیور گرفتار

ہفتہ 10 جون 2017 19:54

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2017ء) بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے میں تیزرفتارگاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاںبحق ہوگیاہے ،لیویزنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی ڈرائیور کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ہفتہ کو خضدار کے علاقے دھیر میں تیزرفتار ٹوڈی گاڑی کی ٹکر سے رحیم بخش نامی شخص موقع پر جاںبحق ہوگیا حادثے کے بعد لیویز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی ڈرائیور کو گرفتارکرلیاہے اس سلسلے میں مزیدکارروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں