خضدار میں کامیاب سستے بازار کا انعقادعمل میں لایا گیا

سستے بازار سے شہریوں نے بھر پور فائدہ اٹھاکر خریداری کی اور خوشی کا اظہار بھی کیا، ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ

ہفتہ 10 جون 2017 19:56

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2017ء) ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کہاہے کہ خضدار میں کامیاب سستے بازار کا انعقادعمل میں لایا گیا سستے بازار سے شہریوں نے بھر پور فائدہ اٹھا تے ہوئے دل کھول کر خریداری کی اور خوشی کا اظہار بھی کیا۔ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کامہینہ ہے اس ماہ مقدس میں مسلمانوں پر اللہ تعالیٰ کی جانب سے نعمتوں اور برکتوں کی فراوانی ہوتی ہے ۔

رمضان المبارک صبر و استقامت کا مہینہ ہے یہ وہ مہمان و بابرکت مہینہ ہے جو رواداری اور اخوت کا درس دیتا ہے ۔ ضروری ہے کہ مسلمان اس ماہ مقدس کی نعمتوں اور برکتوں سے بھر پور فائدہ اٹھائیںا ور ایک دوسرے کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کریں ۔اور دونوں جہانوں میں کامیابی حاصل کرکے اجر عظیم کا مستحق ٹھریں۔

(جاری ہے)

ضلع خضدار میں رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کوسستی اشیاء کی فراہمی کے لئے جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں اس پر بدستور عملدرآمد ہورہاہے ۔

اس سلسلے میں خضدار شہر کے علاوہ تحصیلوں میں بھی سستے بازار بھی لگائے جارہے ہیں آج یہاں خضدار ارباب کمپلیکس میں سستا بازار کا انعقاد کیا گیا جس میں خریداری کے لئے شہریوں کا جمع غفیر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعداد خان مندوخیل چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عبدالقیوم عمرانی،انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ مینگل ، مسلم لیگ (ن) خضدار سٹی کے صدر بشیراحمد جتک ،نذیراحمد نتھوانی بابا شفیق احمد ،ایس ایچ او خضدار بھاول خان پولیس انسپکٹر عبداللہ ، اے ایس آئی عطاء اللہ جاموٹ و دیگر بھی موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کہاکہ زخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں پر پہلے ہی یہ بات واضح کردی تھی کہ وہ رمضان المبارک کے مہینے کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے قیمتوں کو اعتدال پر لائیں تاکہ ہر شہر ی رمضان المبارک کے مہینے میں خریداری کرسکے ۔ رمضان المبارک کا مہینہ نعمتوں اور فائدے سمیٹنے کا مہینہ ہے ۔ دکاندار اس مہینے میں گرانفروشی کا مرتکب ہو کر عوام کے لئے مشکلات پیدا کرنے کا سبب نہ بنیں ۔

بلکہ سستے داموں اشیاء فروخت کرکے اللہ تعالیٰ کی نعمتوں سے مستفید ہوں ۔ ضلعی انتظامیہ کی اس سختی سے تاکید کے بعد خضدار بازار میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں مناسب اور اعتدال پر آچکی ہیں۔آج یہاں خضدار میں سستا بازار لگنے سے شہری بھر پور خریداری کررہے ہیں ۔ جو وقتاً فوقتاً رمضان المبار ک کے مقدس مہینے کے اختتام تک لگایا جاتا رہیگا ۔ انہوںنے کہاکہ ان سستے بازاروں میںخوردونوش کی تمام اشیاء دستیاب ہیں ۔ کہیں بھی اشیاء کی قیمتوں میں کوئی دکاندار اضافہ کرے اور گرانفروشی کا مرتکب ہو تواس کی شکایت پرائس کنٹرول کمیٹی کو ضرور دیں ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں