خضدار، رمضان امبارک مین حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد پر خصوصی توجہ دینی چاہیئے ،سہیل الرحمان بلوچ

ڈپٹی کمشنر کا سستا بازار کی اففتاح کے موقع پر تاجروں سے خطاب، دین اسلام میں گراں فروشی کی انتہائی سختی سے مما نعت کی گئی ہے

ہفتہ 10 جون 2017 21:50

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2017ء)ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ رمضان امبارک با برکت اور مقدس مہینہ ہے اس دورران حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد پر خصوصی توجہ دینی چاہیئے اور صدقات و خیرات میں اپنے عزیز و عقارب کو ضرور حصہ دار بنائیں اسی میں اللہ کی رضا بھی ہے اور خوشنودی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو ارباب کمپلیکس میں لگایا یا سستا بازار کی اففتاح کے موقع پر تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ دین اسلام میں گراں فروشی کی انتہائی سختی سے مما نعت کی گئی ہے جب کہ ملکی قوانین میں بھی گراں فروشی کو ایک جرم کے طور پر تصور کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر آج سے دوروز ہ سستا بازار کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں خضدار کے تاجر برادری نے سابق روایات کے تحت بھرپور ساتھ دیا اور اپنے مصنوعات کے اسٹال لگائے اور رضا کارانہ طور پر کافی رعایت کے ساتھ اپنا سامان فروخت کیا جب کہ ضلعی حکومت کی جانب سے بھی دس سے بیس فیصد سبسڈی بھی دی گئی ہے علاوہ ازیں یوٹیلیٹی کارپوریشن خضدار برانچ کی جانب سے بھی ایک اسٹال لگایا گیا تھا سستا بازار ہر قسم کے خوردنی تیل ،گھی ،چاول ،کھجور،مشروبات ،گوشت چھوٹا بڑا ،پھل و سبزیات ،چینی ،ہر قسم کے مصالحہ جات ،سمیت متعدد اشیا شامل تھے جب کہ اس موقع پر مقامی برف فیکٹری کی جانب سے مفت برف بھی تقسیم کی گئی ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ نے سستا بازار منتظمین اسسٹنٹ کمشنر خضدار ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندو خیل ریجنل منیجر یوتیلٹی اسٹور قلات زون عبدالحکیم شاہوانی ،انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ مینگل ، ،سید سمیع اللہ شاہ سمیت سب کی کاوشوں کو سراہتے ہئے کہا کہ انتہائی مختصر عرصے میں ایک بہت بڑا سستا بازار کا انعقاد کیا انہوں نے کہا کہ بہت جلد تحصیل نال ،وڈھ ،کرخ اور زہری میں بھی بہت سستا بازار لگایا جائے گا ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں