سینیٹر آغا شہباز خان درانی کی رحلت نے نہ صرف اہل بلوچستان بلکہ پورے ملک کو افسردہ بنادیا ہے، وفاقی وزیر جام کمال خان

جمعہ 30 جون 2017 22:00

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2017ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء وفاقی وزیر نواب جام کمال خان نے کہاہے کہ سینیٹر آغا شہباز خان درانی کی رحلت نے نہ صرف اہل بلوچستان بلکہ پورے ملک کو افسردہ بنادیا ہے ،وہ ملکی سیاست کا خوشبودار گلدستہ تھے ،جنہوںنے مختصر مدت میں سب کو اپنے خوشبوسے مہکا کر رخصت ہوگئے ۔سینیٹر آغاشہباز خان درانی کی ناگہانی جدائی سے ہم سب غم زدہ ہیں ایک قیمتی سیاسی رہنماء دوست ہم سے بے وقت رخصت ہوگیااللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب عطاء فرمائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے درانی ہائوس خضدار میں سینیٹر آغا شہباز خان درانی کے لواحقین سے تعزیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سینیٹر آغا شہباز خان درانی کے ماموں عبدالخالق احمد زئی ، بھائیوں آغا شہر یار ،ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی ، آغا شاہزیب خان درانی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

جب کہ سردار عبدالرشید پھورائی ٹھیکدار حبیب اللہ انگاریہ عالم سور وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے ۔

وفاقی وزیر نواب جام کمال خان نے کہاکہ سینیٹر آغا شہباز خان درانی نے اپنی زندگی میں حلقہ احباب ورفقاء میں بے حد اضافہ کردیا ، ان کی سیاسی شخصیت میں وہ محبت اور اپنائیت ہوتی تھی کہ جو کوئی بھی ان سے ایک بار ملاقات کرتا تو ان کا ہوکر رہ جاتا ، کبھی اس نے عہدہ اور مرتبے کو اہمیت نہیں دی بلکہ ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی برابری کی بنیاد پر عزت افزائی کی اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ۔ آج وہ ہم میں نہیں لیکن ان کا کردار اور ان کی یادیں ہمارے پاس موجود ہیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائینگی ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں