سینیٹر آغا شہباز خان درانی کے ادھورے مشن کو پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا،سینیٹر سرداریعقوب خان ناصر

جمعہ 30 جون 2017 22:00

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2017ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء سینیٹر سردار محمد یعقوب ناصر نے کہاہے کہ سینیٹر آغا شہباز خان درانی کے ادھورے مشن کو پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا ،سینیٹر آغا شہباز خان درانی ملکی سیاست کا انمول ہیرا تھے جنہوں نے مختصر مدت میں ہمیں بہت کچھ سکھا کر رخصت ہوئے اللہ تعالیٰ انہیں اپنی رحمتوں سے مالا مال کردے ان کی یادیں اور ان کا کردار ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیگا ان خیالات کا اظہار انہوںنے درانی ہائوس خضدار میں سینیٹر آغا شہباز درانی کے ماموں عبدالخالق احمد زئی بھائیوں آغا شہر یار درانی ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی آغاشاہزیب درانی و دیگر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔

سردارمحمد یعقوب ناصر نے کہاکہ سینیٹر آغا شہباز خان درانی ایوان بالا سینیٹ کا ہر دلعزیز ممبر تھے اس نے ایوان بالا سینیٹ میں جس طرح بلوچستان سمیت پورے ملک و قوم کی نمائندگی کی اورزیر حاصل بحث کیا اس پر ہم سب کو فخر حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

جب بھی وہ کسی مسلئے پر بحث کرتے یا اپنی تقریر کرتے تو مکمل دلائل اور تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالتے ہوئے پورے ایوان کو آگاہ کرتے اورمطمئن بھی کرتے ۔ سینیٹر آغا شہباز خان درانی کی دوستانہ اور برادرانہ قربت نے پورے ایوان کو اپنی جانب متوجہ کردیا تھا ، ان کی اس ناگہانی جدائی سے ایوان ایک اچھے دوست اور رہنماء سے محروم ہوگیا ہے وہ آج ہمارے درمیان موجود نہیں تاہم ان کے بے مثل کردار ان کی یادیں ہمارے پاس موجود ہیں۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں