خضدار‘ ٹریلر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم‘ ایک شخص جاں بحق‘ ایک شدید زخمی

ہفتہ 1 جولائی 2017 22:33

خضدار۔یکم جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2017ء) خضدار میں انجیرہ کراس کے قریب ٹریلر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ایک شخص موقع پر جاں بحق ایک شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق انجیرہ کراس کے قریب موٹر سائیکل اور ٹرالر کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں عبدالحفیظ ولد محمد امین قوم قلندرانی ساکن چمروک موقع پر جاں بحق ہوگیا جب کہ خلیل احمد ولد خدابخش شدید زخمی ہوگیا جنہیں سول ہسپتال خضدار میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ لیویز واقع سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں