سینیٹر آغاشہباز خان درانی کی صورت میں ہم ایک اچھے دوست اور بھائی سے محروم ہوگئے ہیں،میرعبدالقدوس بزنجو

اتوار 2 جولائی 2017 00:00

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2017ء) رکن بلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ سینیٹر آغاشہباز خان درانی کی صورت میں ہم ایک اچھے دوست اور بھائی سے محروم ہوگئے ہیں ان کی قائدانہ صلاحیتیں اور مدبرانہ وسیاسی بصیرت کے حامل سوچ سے ہم سب بے حد متاثر تھے ،ان کی صورت میں بلوچستان کو ایک اچھا تعلیم یافتہ عوام دوست اور رہبر میسرآیا تھا تاہم قدرت کا فیصلہ ہے کہ وہ بہت جلد ہم سے رخصت ہوگئے۔

ان کی سوچ و فکر اور فلسفے کو آگے بڑھاکر ان کے ادھورے مشن کو پائیہ تکمیل تک پہنچائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے درانی ہائوس خضدار میں سینیٹر آغاشہباز خان درانی کے ماموں عبدالخالق احمد زئی بھائیوں آغاشہر یار درانی چیئرمین ڈسٹرکٹ خضدار آغاشکیل احمددرانی آغاشاہزیب درانی بیٹے، آغا مہردل درانی ودیگر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

رکن بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ سینیٹر آغا شہباز خان درانی ہر دلعزیز پارلیمنٹرین تھے ،ان کا چہرہ ہمیشہ مسکراہٹ سے سجا رہتا تھا ،وہ اپنے دوست واحباب کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیتے تھے ، ان کی مجلس ، خوشگوار اور دلچسپی سے مزین ہوتی تھی ، ان کی بے وقت اور ناگہانی رحلت سے ہم ایک اچھے دوست اوراچھے رہنماء سے محروم ہوگئے ہیں ۔

سینیٹر آغاشہباز خان درانی جس ادھورے مشن کو چھوڑ کر گئے ہیں ہم ان کے بھائیوں کے ساتھ ملکر اس مشن کو تکمیل تک پہنچائیں گے اور ان کی سوچ اور فکر کو لیکر آگے بڑھیں ۔ سینیٹر آغاشہباز خان درانی آج ہمارے درمیان موجود نہیں تاہم ان کی یادیں ان کی باتیں اور ان کا کردار ان کی سوچ ہمارے ساتھ ہے اور اللہ تعالیٰ سے آغاشہباز خان درانی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں