محکمہ بہبود آبادی خضدارکے زیراہتمام عالمی یوم آبادی پر 11 جولائی پروقارتقریب کا انعقاد کیا جائیگا،صحت مند مقابلے بھی منعقد ہوں گے

اتوار 9 جولائی 2017 21:01

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جولائی2017ء) محکمہ بہبود آبادی ضلع خضدار کے ڈسٹر کٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر علی محمد بلوچ کے اعلامیہ کے مطابق عالمی یوم آبادی کے موقع پر خضدار میں 11 جولائی بروز منگل فلاحی مرکز فیض میں آباد میں صبح دس بجے بے بی شو کا انعقاد کیا جائیگا جسمیں بچے کے صحت مندی کے مقابلے ہونگیں بہترین اور کامیاب ہونے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے جبکہ اس موقع پر بچوں اور ان کے ماں کے صحت کے بارے ان کو آگاہی دی جائیگی ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں