خضدار پولیس کی کارروائی‘ موٹرسائیکل چوری میں ملوث چار ملزم گرفتار

اتوار 9 جولائی 2017 22:20

خضدار۔09جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2017ء) خضدار پولیس کی کارروائی موٹرسائیکل چوری میں ملوث چار ملزم گرفتارنو موٹرسائیکل اور آلہ کار برآمد‘ تفتیش جاری ہے ۔ تفصیل کے مطابق ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق خضدار میں موٹرسائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں اضافے کے پیش نظر ڈی پی او خضدار عبدائوف بڑیچ کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او جاوید اسلم سی آئی اے انچارج عطا ء اللہ جاموٹ کی سربراہی میں پولیس پارٹی کے ہمراہ وڈھ اور خضدار کے علاقوں میں چھاپے کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا اور موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے آلہ کار برآمد کر لئے گئے۔

پولیس کے مطابق مزید گرفتاریوں کا امکان بھی ہے جبکہ ملزمان نے چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کر لیاہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں