خضدار قومی شاہراہ پر مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 23 مسافر زخمی ،ہسپتال منتقل

پیر 10 جولائی 2017 23:46

خضدار۔10جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2017ء) خضدار قومی شاہراہ پر مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی خواتین اور بچوں سمیت 23 مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریب واقع لیویز چیک پوسٹ اور ایف سی کے اہلکاروں نے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیئے کوئٹہ اور کراچی ریفرکردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پیر کی علی الصبح کوئٹہ سے کراچی جانیوالی مسافر بس قومی شاہراہ پر اچر بند کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 23 مسافر زخمی ہوئے جن میں گیارہ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ نے اطلاع پاتے ہی قریب واقع لیویز چیک پوسٹ پر عملے کو زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی جب کہ ایف سی کے اہلکاروں اور ایدھی کے رضاکاروں نے بھی امدادی کاموں اور مسافروں کو ہسپتال پہنچانے میں مدد کی زخمی مسافروں نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا زخمیوں میں آصف محمد سکنہ کراچی کامران ساکن کراچی محمد الیاس ساکن کراچی سیف الحق کوئٹہ عبدالحکیم ،فاطمہ ، خدائے داد حبیب اللہ، غلام اعظم ،خیرالنساء فاطمہ بنت رضا کا، لالہ بنت عبدالشکور محمد یاسین، زکیہ، محمد عیسیٰ ،حسن رضا ،مجیبہ بنت رضا ،صغرا بی بی، عبیداللہ سکنہ نوشکی ،عبدالبصیر سکنہ خضدار،باجوہ بی بی ، شربت بی بی ،فاطمہ بی بی عبیداللہ سکنہ کراچی شامل ہیں زخمیوں کوٹیچنگ ہسپتال خضدار میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لئے سول کوئٹہ اور سول کراچی منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

درایں اثنا۔ کرنٹ لگنے سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سونیجی کوشک کا رہائشی محمد موسی ولد محمد بخش اپنے گھر میں کام میں مصروف تھا اچانک کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیئے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں