خضدارمیں بارش متاثرین کی بحالی کا کام مکمل ہو گیا ،ڈپٹی کمشنر خضدار

جمعرات 13 جولائی 2017 22:45

خضدار۔13جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2017ء) ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ سب تحصیل باغبانہ میں بارش متاثرین کی بحالی کا کام مکمل ہو گیا اب ان علاقوں میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے ،تا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کو رپورٹ ارسال کیا جا سکے ،متاثرین کے بحالی کے دوران انہیں کھانے پینے کی اشیاء،ٹینٹ اور دیگر ضروری سامان بھی متاثرین میں تقسیم کئے گئے ،بارشوں سے دیواریں اور کچے مقامات کوکافی نقصان پہنچا ہے تا ہم جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے متعلقہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کے موقع پر کیا اس موقع پر مسلم لیگ (ن) تحصیل باغبانہ کے صدر عید محمد ایڈووکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر خضدار کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی خصوصی ہدایت پرباغبانہ کے جو علاقے متاثر ہوئے ہیں لوگوں کے نقصانات کا فوری جائزہ لیکر رپورٹ دی جائے پہلے مرحلے میں لوگوں کی بحالی کا کام مکمل کیا گیا ان میں اشیاء خوردونوش ٹینٹ وغیر ہ تقسیم کئے گئے اب دوسرے مرحلے میں نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے ہیں اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ (ن) سب تحصیل باغبانہ کے صدر عید محمد ایڈووکیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے مختلف اوقا ت میں ہونے والے بارشوں کی وجہ سے تحصیل باغبانہ کے مختلف علاقوں میں لوگوں کو کافی مالی نقصان ہوا ہے بعض جگہوں پر زمینداروں کے فصلوں کو بھی نقصان ہوا ہے البتہ اللہ تعالی نے کرم کی کوئی جانی نقصان کی تا حال اطلاع نہیں عید محمد ایڈووکیٹ کا کہنا تھا چونکہ سب تحصیل باغبانہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا حلقہ انتخاب ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان صوبے میں جہاں کہی بارشوں یا قدرتی آفات سے لوگوں کو نقصان کا سامنا رہا ان کی مدد کی اور ہر ممکن طریقے سے ان کی بحالی کو اپنا مشن سمجھا باغبانہ میں انہوں نے ہدایت کی ہے کہ عوام کو جو نقصانات ہوئے ہیں ان کا جائزہ لیا جائے اور اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ بنائی جائے تھا کہ بہتر طریقے سے عوام اور زمینداروں کو ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جا سکے ہم اپنی سطح پر اور ضلعی انتظامیہ اپنی سطح پر تفصیلات اکھٹی کر رہے ہیں انشاء اللہ بہت جلد عوام کو ہونے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں