خضدار، لیویز کی کامیاب کارروا ئی، 3اشتہاری ملزمان گرفتار

جمعہ 14 جولائی 2017 21:16

خضدار، لیویز کی کامیاب کارروا ئی، 3اشتہاری ملزمان گرفتار
خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2017ء)بلوچستان کے ضلع خضدار میں لیویز کی کامیاب کارروائی میں 3اشتہاری ملزمان کو گرفتارکرلیاگیاہے جو لیویز تھانہ زیدی کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ و اسٹنٹ کمشنر خضدار کیپٹن جمعہ داد خان مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر لیویز فورس کی جانب سے اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈائون کیاگیاجس کے دوران زیدی لیویز تھانہ کو مختلف مقدمات میں مطلوب 3اشتہاری ملزمان نزیر احمد،رشید احمد،عبدالحمید کو گاج کے علاقے سے حراست میں لے لیاگیا ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں