خضدار ،ْ تیز بارش کے باعث مختلف مقامات پر پل ٹوٹنے سے 5افراد پانی میں بہہ گئے

لیویز اور ایف سی اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے پانچوں افراد کی لاشیں نکال لیں

اتوار 16 جولائی 2017 14:30

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) خضدار میں تیز بارش کے باعث مختلف مقامات پر پل ٹوٹنے سے 5افراد پانی میں بہہ گئے ،ْلیویز اور ایف سی اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے پانچوں افراد کی لاشیں نکال لیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ قومی شاہراہ کا پل ٹوٹ جانے کے باعث 3افراد گاڑی سمیت پانی میں بہہ گئے ،ْتینوں افراد کی لاشیں وڈھ اوراور ناچ کے علاقے سے برآمد کرلی گئیں۔دوسری جانب فیروزآباد کے علاقے میں 2سگے بھائی بارش کے ریلے میں بہہ گئے ،ْجن کی لاشیں نکال لی گئیں، حادثات کے بعد پل کے ٹریفک بحال کردیا گیا

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں