خضدار، نواب ثناء اللہ خان زہری نے مکمل ہونے والے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا

جمعرات 3 اگست 2017 23:02

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اگست2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے مکمل ہونے والے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا،وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بلوچستان کے دوسرے علاقوں کی طرح باغبانہ میں بھی کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کئے ہیں اور موجود بجٹ میں بھی عوام کے لئے متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے عید محمد ایڈووکیٹ کا افتتاحی تقریب سے خطاب تفصیلات کے مطابق کلی غلام رسول جتک میں واٹر سپلائی اسکیم ،65 لاکھ روپے کی رقم سے باجوڑی میں مڈل سکول کے بلڈنگ کی تعمیر اور کلی عبداللہ کھیازئی کے سڑک جو کے مکمل ہو گئے ہیں ان مکمل اسکیمات کا پاکستان مسلم لیگ باغبانہ کے صدر عید محمد ایڈووکیٹ نے افتتاح کیا اس موقع میر فدا احمد قلندرانی ،جمیل احمد زہری ،حاجی عبداللہ کھیازئی ،چیئرمین عبدالحئی چنال ،عبدالحمید اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر عید محمد ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بلوچستان،خضدار خصوصا باغبانہ ،باجوڑئی ،نوغے ،توتک کے عوام کے لئے مثالی ترقیاتی کام کئے ہیں رواں سال کے بجٹ میں بھی انہوں نے ان علاقوں کو خصوصی اہمیت دی ہیں ہمیں فخر ہے کہ چیف آف جھالاوان نے عوام سے جو وعدے کئے ان سے بڑھ کر ترقیاتی کام کئے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں