خضدار،قومی شاہراہ پر گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاںبحق ،لیویز

پیر 7 اگست 2017 13:58

خضدار۔یکم اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2017ء) خضدار قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاںبحق ہوگیا،لیویز کے مطابق منگل کو خضدارقومی شاہراہ جھالاوان کمپلیکس کے قریب گاڑی کی ٹکر سے رضامحمد نامی شخص موقع پر ہی جاںبحق ہوگیا،لیویز کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پرپہنچ کر لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا جاںبحق شخص کا تعلق سوراب سے بتایا گیا لیویز نے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں