خضدار میں امن و امان قائم کرنا لیویز پولیس و دیگر فورسز کی ذمہ داری ہے،کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی

بدھ 9 اگست 2017 23:13

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اگست2017ء) کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہا ہے خضدار میں امن و امان قائم کرنا لیویز پولیس و دیگر فورسز کی ذمہ داری ہے فورسز ان ذمہ داریوں سے ہر گز غا فل نہیںہیں امن و امان کو خراب والوں کے ساتھ سختی کے ساتھ نمٹا جائیگاشہر کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے چائیے کتنے بھی با اثر ہوں ان پر ہاتھ ڈالنے میں ہر گز پس و پیش سے کام نہیں لیا جائیگا خضدار کے شہری تسلی رکھیںخضدار کے امن کو ماضی کی طرح خراب ہونے نہیں دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی اور انتظامیہ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ،اجلاس میں شہر کے امن و امان کے موجودہ صورتحال اور دیگر بنیادی مسائل زیر غور آئے اجلاس میں ڈی آئی جی قلات رینج ظفر علی ، ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ، اسٹنٹ کمشنر خضدار جمعہ داد مندو خیل ، ڈی ایس پی سٹی محمد امین لاسی ، ایس ایچ او سٹی جاوید اسلم شاکر ، ایس ایچ او صدر شربت خاب عمرانی نے شرکت کی جبکہ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے جنرل سیکرٹری عبد الخالق غلامانی ، مولانا عنایت اللہ رودینی ، انجمن تاجران کے نمائندے بشیر احمد جتک ، تاج محمد پندرانی ، پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر جاوید احمد سوز ، نیشنل پارٹی خضدار کے صدر رئیس بشیر احمد مینگل ، تحصیل صدر منیر احمد بلوچ ،مولانا عنایت اللہ رودینی ،مولانا محمد صدیق مینگل، ایپکا کا نمائندہ محمد اسلم و دیگر نے شرکت اس موقع پر آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے رہنماوں نے کہا کہ خضدارشہر میں گذشتہ ایک ڈیڑھ ماہ سے تقریبا 6 شہریوں کو کو نشانہ بنایا گیا ہے لیکن بد قسمتی ہے کہ قاتلانہ حملوں میں ملوث کوئی شخص ابتک گرفتار نہیںکیا جا سکا ہے جس کی وجہ سے خضدار شہر میں ایک مرتبہ پھر خوف ہراس کا ماحول پائی جاتی ہے لوگ یہ محسوس کر رہے ہیں کہ کہیں ایسا نہ ہوکہ خضدار شہر ایک مرتبہ پھر قتل و غار ت گری کی طرف نہ چلاجائے جن حالات کی وجہ سے خضدار میں سینکڑوں بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا گیا تھامتعدد خاندانوں میں ابتک ماتم ہے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے ممبران نے کہا کہ خضدار میں منشیات فروشی کے دہندے بھی عروج پر ہیں جن کی وجہ سے ہماری نئی نسل تباہی کی طرف جا رہی ہے امن و امان قائم کرنے کے ذمہ دار آفیسران نے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے اجلاس کو بتایا کہ وہ ان حالات سے ہرگز غافل نہیں ہیں اس بارے میں متعدد گرفتاریاں کی جارہی ہیں اور تحقیقات جاری ہیں اس بارے میں جو تحقیق ہوگی اس کے مطابق کاروائی کی جائیگی امن و امان کو خراب کرنے والے بلاتفریق ہم سب کے دشمن ہیں وہ جتنے بھی طاقت ور ہوں ان پر ہاتھ ڈالنے سے ہر گز گریز نہیں کیا جائیگا اس بارے میں عوام کی تعاون بھی ضروری ہے کہ وہ ایسے افراد کے بارے میں پولیس انتظامیہ کونشاندہی کریں جوامن دشمن کاروئیوں میں ملوث ہوں یا ان امن دشمن عناصر کا آلئہ کار ہوں یہ شہر ہم سب کا اس کی ترقی امن کے ساتھ وابسطہ ہے جو افراد اس طرح کے کاروائیاں کررہے ہیں وہ امن ترقی اور انسانیت کے دشمن ہیں ہرگز کسی بھی قسم کے رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں