خضدار، یو م آزادی کے حوالے سے مرکز اسلامی عالمی تائون شپ میں بین المدارس مقابلہ حسن قرئت و نعتیہ مقابلہ کا انعقاد

شہر اور مضافاتی مدارس عربیہ کے سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی طلبہ میں کلام الہی پرڑھنے کے خوبصورت و دلکش انداز پیش کر کے مجلس میں شریک لوگوں کے دلوں کو نو ر الہی سے منور کیا

جمعہ 11 اگست 2017 23:07

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یو م آزادی کے حوالے سے مرکز اسلامی عالمی تائون شپ میں بین المدارس مقابلہ حسن قرئت و نعتیہ مقابلہ کا انعقاد کیا گیا قرئت و نعتیہ مقابلہ میں خضدار شہر اور مضافاتی مدارس عربیہ کے سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی طلبہ میں کلام الہی کے پڑ ھنے کے خوبصورت و دلکش انداز پیش کر کے مجلس میں شریک لوگوں کے دلوں کو نو ر الہی سے منور کیا اسی طرح شعراء کرام نے پیغمبر اسلام ﷺ کے بارے میں اپنے منظوم کلام پیش کرکے جذبات حب نبوی کو ابھاریا دیا ہر طرف درودو سلام کی آوازیں بلند ہوئیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقابلہ حسن قرئت و نعتیہ مقابلہ کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعہ داد مندو خیل ، مر کز اسلامی عالمی کے مدیر مولانا محمد صدیق مینگل ، قرئت و نعتیہ مقابلہ کے منتظم حافظ جمیل احمد ابرار و دیگر نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا بر صغیر کے مسلمانوں نے اسلام کے عادلانہ نظام کے ثمرات سے مستفیض ہونے کے لئے قربانی دی لیکن ابتک ہمیں ان ثمرات کو حاصل کرنے انتظار ہے دوسری جانب اس وقت ملک کو اندرونی و بیرونی طور پر بہت بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے کیونکہ پاکستان اسلامی دنیاء کا واحد ایٹمی قوت ہے اس لئے دنیاء کفر کی جانب سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا جارہا ہے اس لئے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس مملکت خداداد کی حفاظت کریں آزادی کی قدر کریں کیونکہ آزادی کی نعمت کا ان لوگوں کو اندازہ ہوتا ہے جو بد امنی و غلامی کے ماحول میں زندگی گذارتے ہیں اس موقع پر حسن قرئت و نعتیہ مقابلہ کے معزز جج صاحبان حافظ محمد اسماعیل نیچاری ، حافظ راشد احمد، مفتی عزیز احمد نے اپنے متفقہ فیصلہ سے حسن قرئت میں اول پوزیشن جامعہ علوم شرعیہ کے طالب العلم قاری اللہ بخش، دوئم پوزیشن مدرسہ تعلیم القرآن خیر آباد کے طالب العلم قاری ولی اللہ ، تیسری پوزیشن مدرسہ نقش بندیہ رحمانیہ کٹھان کے طالب العلم محمد آصف حاصل کیا جبکہ نعتیہ مقابلہ میں مدرسہ نقش بندیہ رحمانیہ کے طالب العلم احسان اللہ اول ، جامعہ عربیہ اسلامیہ مرکزی جامع مسجد خضدار کیطالب علم حافظ مصباح اللہ قمر دوئم پوزیشن ، تیسری پوزیشن جامعہ علوم شرعیہ کوشک کے طالب علم خلیل احمدنے حاصل کیا مقابلہ حسن قرئت و نعتیہ مقابلہ کے بابرکت پروگرام کے اختتام پر مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعہ داد مندو خیل نے مقابلہ حسن قرئت و نعتیہ میں اول دوئم و سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے و دیگر میں حصہ لینے والوں میں نقد انعامات و شیلڈ تقسیم کیا اور اعلان کیا کہ مدارس معاشرہ کے اہم حصے ہیں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں شریک کیا جارہا ہے اس مقابل میں دونوں مقابلوں مین اول پوزیشن پر آنے والوں کو 14 اگست کے بڑے پروگرام میں شیلڈ و نعقد انعاماتسے نوازا جائیگا ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں