خضدار قومی شاہراہ پر ٹریفک حاد ثہ،ایک شخص جاںبحق 3شدید زخمی ،لیویز

بدھ 6 ستمبر 2017 18:23

خضدار۔06 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2017ء) خضدار قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق 3شدید زخمی ہوگئے، خضدار لیویز کے مطابق بدھ کو قومی شاہراہ پیر عمر کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانیوالی کار تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں مقامی لیویز نے فوری طور پر گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کردیا جہاں طبی امداد کے دوران کران خان ولد عطاء اللہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے نعش کو ضروری کار روائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جبکہ زخمی باشا خان ،ظہور احمد اورگلزار احمد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا، جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق کوئٹہ سے بتایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں