وزیراعلیٰ بلوچستان 14ستمبر کو خضدار کا دورہ کرینگے

دورے کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی، کرخ کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان متوقع

بدھ 6 ستمبر 2017 19:16

وزیراعلیٰ بلوچستان 14ستمبر کو خضدار کا دورہ کرینگے
خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری 14ستمبر کو خضدار کا دورہ کرینگے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے دورے کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے سینئر و قبائلی شخصیت وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کرخ کے عوام کی خواہش پر 14ستمبر 2017کوکرخ کا دورہ کرینگے جہاں وہ کرخ میں مختلف اسکیمات کے افتتاح کے علاوہ کرخ کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان بھی کرینگے ۔ صوبائی وزراء کمشنر قلات ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر خضدار بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہونگے ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی کرخ آمد کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں